1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

ایک اور مبینہ امریکی حملہ، کم از کم چار افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے شِمالی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

default

بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں

یہ مبینہ امریکی فضائی حملہ ہفتے کے روز میران شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پاکستانی حکّام کے مطابق یہ حملہ طالبان عسکریت پسند رہنما عمر دراز کے ٹھکانے پر کیا گیا تھا تاہم ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ مبینہ امریکی حملے کی افواجّ پاکستان یا امریکہ کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ پاکستانی سرحد کے اندر مبینہ امریکی حملوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی حکّام نے دو ہفتے قبل شِمالی وزیرستان ہی میں ایک اور امریکی حملے میں القاعدۃ کے بیس غیر ملکی عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔