1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

اینڈی مرے نے فیڈرر کو بھی ہرادیا

کینیڈا میں کھیلے گئے روجرز کپ کے فائنل میں اینڈی مرے، روجر فیڈرر کو شکست دے کر ٹورانٹو ماسٹر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی مرےیو ایس اوپن کے لئے فیورٹ بن گئے ہیں۔

default

برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سوئس کھلاڑی روجر فیڈرر کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دی۔ اگرچہ بارش کی وجہ سے یہ میچ متاثر ہوا لیکن اینڈی مرے نے اپنا تسلسل برقرار رکھا اور جارحانہ گیم کا مظاہرہ کیا۔

Roger Federer

سوئس اسٹار کھلاڑی روجر فیڈرر

تیئس سالہ مرے ایسے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے رافاعیل نادال اور روجر فیڈرر کو ایک ہی ایونٹ میں شکست دی ہو۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں مرے نے ہسپانوی کھلاڑی نادال کو ہرایا تھا۔

ٹورانٹو ماسٹرٹائٹل کا دفاع کرنے ساتھ مرے، آندرے اگاسی کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، جس نے مسلسل دو بار یہ ٹائٹل جیتا ہو۔ اگاسی نے سن1995ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

دوسری طرفWTA ’سنساٹی اوپن‘ کے فائنل میں بیلجیم کی کِم کلائسٹر نے روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو شکست دے کر

Kim Clijsters US Open Tennis Trophäe

بیلجیم کی کھلاڑی کِم کلائسٹر

یہ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ اتوار کے دن امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں ستائیس سالہ کلائسٹر نے ایک ڈرامائی کھیل کے بعد تئیس سالہ شاراپووا کو دو چھ، سات چھ اور چھ دو سے ہرایا۔ خواتین کے سنگل مقابلوں میں کلائسٹر کی یہ 38 ویں کامیابی تھی۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : شادی خان سیف

DW.COM