1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف ایوارڈ Emmy کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں میں ایلک بالڈون اور ٹینا فے کا مزاحیہ ڈرامہ "30 Rock" بائیس نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست ہے۔

default

ٹیلی ویژن اداکارہ ہیلن ہنٹ اپنے ایمی ایوارڈ کے ساتھ

یہ ڈرامہ بہتر غیرمعمولی مزاحیہ پروگرام کی کیٹیگری کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے گزشتہ دو سال سے یہ ایوارڈ مل رہا ہے۔ ساتھ ہی اس ڈرامہ کو بہترین مزاحیہ اداکارہ، بہترین مزاحیہ اداکار کی نامزدگی بھی ملی ہے۔

Alec Baldwin

گزشتہ سال تھرٹی راک سے ہی ایلک بالڈون نے بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا

بہترین مزاحیہ اداکار کی کیٹیگری میں ایلک بالڈون کے مقابل فلائٹ آف دی کونکورڈ سے جیمین کلیمنٹ، دی آفس سے اسٹیو کیرل اور ٹواینڈ اے ہاف مین سے چارلی شین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھرٹی راک کی خالق ٹینا فے ہی ہیں جو اس ڈرامہ کی مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔

غیرمعمولی مزاحیہ سیریز کی کیٹیگری کے لئے Entourage، Family Guy، فلائٹ آف دی کونکورڈ، ہاؤآئی میٹ یور مدر، دی آفس اور ویڈز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔Grey Garden سترہ نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹی وی پروگرام "Mad Men" کو 16 نامزدگیاں ملی ہیں۔ میڈمین کے خالق میٹ وینر کہتے ہیں کہ ان کے اس ڈرامے کے مصنفین کرداروں میں جان ڈالنے کے لئے بہت محنت سے کام لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مرتبہ کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ایک مشکل کام تو ہے ہی۔

Drew Barrymore

ایچ بی او کی ٹی وی کے لئے بنائی گئی فلم گرےگارڈن کی اداکارہ ڈریوبیری مور

میڈ مین کو گزشتہ برس بہتر ڈارمہ کے ایوارڈ ملا تھا۔ اس کی کہانی 1960 کے دہائی کے دور پر مبنی ہے۔ اسے غیرمعمولی ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں میڈمین کا بِگ لَو، بریکنگ بیڈ، ڈیمیجز، ڈیکسٹر، ہاؤس اور لوسٹ سے ہے۔

"Into The Storm" کو 14 جبکہ "Saturday Night Live" کو 13 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایمی ایوارڈ کی تقریب 20 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔