1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

ایمی ایوارڈز: ’میڈ مین‘ بہترین ڈرامہ قرار

امریکی شہر لاس اینجلیس میں 62 ویں سالانہ ایمی انعامات کی تقریب میں ٹی وی سیریز ’میڈ مین‘ نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ جیتا جبکہ ’ماڈرن فیملی‘ کو بہترین کامیڈی شو قرار دیا گیا۔

default

ٹی وی سیریز میڈ مین بہترین ڈرامہ قرار

’میڈ مین‘ ٹیلی وژن سیریز سن 1960ء کی ایک اشتہاری ایجنسی کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس سیریز نے لگاتار تیسرے سال بہترین ڈرامے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

USA Film Emmy Awards 2010 Modern Family Steven Levitan

ماڈرن فیملی بہترین کامیڈی شو قرار پایا

اے بی سی پروڈکشن ’ماڈرن فیملی‘ کامیڈی شو میں تین امریکی خاندانوں کی روزمرہ زندگی کے بارے میں تفریح ہوتی ہے اور ہنسی مذاق بھی۔

اس کے علاوہ ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ٹیلی وژن مووی ’ٹیمپل گرینڈن‘ کی بھی زبردست تعریف کی گئی۔ اس مووی نے تین انعام حاصل کئے۔ کلیئر ڈینیس کو اس مووی کے لئے لیڈ اداکارہ، جولیا آرمنڈ کو سپورٹنگ اداکارہ جبکہ ڈیوڈ سٹریٹ ہیرن کو سپورٹنگ اداکار کا انعام دیا گیا۔

USA Film Emmy Awards 2010 Temple Grandin

ٹیلی وژن مووی ’ٹیمپل گرینڈن‘ کی ٹیم

رائن مرفی کو ایک اور مشہور کامیڈی شو ’گلی‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا جبکہ برائن کرینسٹن کو ’بریکنگ بیڈ‘ کے لئے لیڈ ایکٹر کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ برائن نے یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ حاصل کیا۔ وہ اس ڈرامے میں کیمسٹری کے ایک پروفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ایمی ایوارڈز میں جن دیگر ٹی وی شخصیات کو انعامات ملے، ان میں ایڈم میزر خاص طور سے شامل ہیں۔ ایڈم کو ٹی وی مووی ’یو ڈونٹ نو جیک‘ کا سکرین پلے لکھنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

دریں اثناء اینا پیکوئن اور سٹیفن موئر نے فی الحال اپنا ہَنی مون منانے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔ یہ دونوں ابھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ یہ دونوں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شریک تھے۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

DW.COM

ویب لنکس