1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ایشیز سیریز: کیون پیٹریسن کی جگہ آئن بیل ٹیم میں

انگلش سیلیکٹرز نے پیٹرسن کے زخمی ہونے کے بعد آئن بیل کو ایشیز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

default

انگلش بلے باز کیون پیٹریسن انجیری کے باعث باقی ماندہ ایشیز سیریز میں حصہ نہیں لیں گے

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سن دو ہزار نو کی ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران برٹش کھلاڑی کیون پیٹریسن کے زخمی اور پھر سیریز سے باہر ہونے کے بعد اتوار کے دن انگلش سیلیکٹرز نے اس سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے آئن بیل کو تیرہ رکنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ کیون پیٹریسن اپنی انجری کی وجہ سے اب باقی ماندہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Cricketspiel England gegen Indien

امید کی جا رہی کہ انجیری کے باوجود انگلش کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے

دوسری طرف ستائیس سالہ بلے باز آئن بیل نے رواں سال فروری سے بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا ہے لیکن سیلکیٹرز بیل سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے دو باولرز اسٹیفن ہامرسن اور مونٹی پینسار کو بھی تیرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا.

یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ اسٹار انگلش آل راونڈر کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف گھٹنے کی انجری کے باوجود جمعرات سے ایجبیسٹن میں شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ اب تک کی ایشیز سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اور انگلینڈ کو آسٹریلیا پر ابھی تک ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس