1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ایشیائی کھیلوں سے پہلے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ

ایشیائی کھیلوں کی بہتر تیاری کے لئے اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ دوسرا کیمپ کراچی میں یکم سے 30 نومبر تک منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب تین دسمبر کو متوقع ہے۔

جرمنی منعقدہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ کا ایک منظر

جرمنی منعقدہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ کا ایک منظر

اسلام آباد میں شکو ررحیم نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کیمپ کے شرکاءکے ساتھ گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ قومی ہاکی ٹیم کو کن شعبوں میں کمزور کارکردگی کا سامنا ہے اور خودکھلاڑی اپنی اس کمزوری سے کس حد تک آگاہ ہیں۔