1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

ایشوریا رائے امید سے ہیں، امیتابھ بچّن

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچّن نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری دی ہے کہ ان کی بہو ایشوریا بچّن امید سے ہیں۔

default

سابقہ مس ورلڈ، ایشوریا رائے بچّن

سابقہ مس ورلڈ اور بالی وڈ کی مشہور ہیروئن ایشوریا رائے بچّن امید سے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچّن اور ایشوریا رائے کے سسر امیتابھ بچّن نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے کیا۔

روئٹرز نے امیتابھ بچّن کا ٹوئیٹ پیغام کچھ یوں جاری کیا: ’میں دادا بننے والا ہوں۔ ایشوریا امید سے ہے۔ میں انتہائی خوش ہوں۔‘

Flash-Galerie Indien Bollywood Abhishek Bachchan Aishwarya

بچّن فیملی: (دائیں سے بائیں) امیتابھ بچّن، ایشوریا رائے بچّن، ابھیشیک بچّن

سینتیس سالہ ایشوریا رائے بچّن کی شادی امیتابھ بچّن کے فرزند اور بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچّن سے سن دو ہزار سات میں ہوئی تھی۔

منگل کے روز ایشوریا رائے کے میڈیا منیجر نے اس خبر کی تصدیق کی، تاہم اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔

Bollywood Schauspieler Amitabh Bachchan Indien

انیس سو ستّر اور اسّی کی دہائی میں امیتابھ بچّن کا طوطی بولتا تھا

ایشوریا رائے نے انیس سو چورانوے میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو ستانوے میں منی رتنم کی ایک فلم سے ہوا۔ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کی فلموں کی تعداد چالیس ہے۔ ایشوریا کی شہرت بین الاقوامی سطح کی ہے اور انہیں بعض اوقات ’دنیا کی حسین ترین خاتون‘ کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔

امیتابھ بچّن انیس سو ستّر اور اسّی کی دہائی میں بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکار تھے۔ ان کی تازہ ترین فلم کا نام ’بڈھا ہوگا تیرا باپ ہے‘ جو اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم امیتابھ بچّن کے ستّر کی دہائی کے ’اینگری ینگ مین‘ کے اسلوب کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

DW.COM