1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ڈسکس تھرو میں جرمنی فاتح

جرمن شہر برلن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو مردوں کی ڈسکس تھرو میں جرمن کھلاڑی رابرٹ ہارٹنگ کی فتح کو عالمی مقابلوں کی ایک اہم ترین جیت قرار دیا جا رہا ہے۔

default

رابرٹ ہارٹنگ ڈسکس تھرو کے فائنل میں

ڈسکس تھرو جرمنی میں انتہائی مقبول ہے۔ تاہم بدھ کو مقابلوں کا آغاز میزبان ملک کے لئے مایوس کن تھا جب تین مرتبہ چیمپئن شپ جیتنے والی 41 سالہ فرانکا ڈیئٹش کو خواتین کے فائنل میں ناکامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اس کے بعد پول پوئٹر پانچ راؤنڈز کے بعد اپنا قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے 69.15 میٹر پر جاپہنچے، میزبان شائقین کے لئے یہ صورت حال بھی کچھ اچھی نہیں تھی۔

تاہم ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں رابرٹ ہارٹنگ کی پرفارمنس نے جرمن شائقن کے حوصلے بلند کئے۔ انہوں نے اپنے ملک کے لئے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

اُدھر یوسف سعد نے مردوں کی 15 سومیٹر کی دوڑ جیت لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی 18 سالہ کیسٹر سیمینیا نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی آٹھ سو میٹر دوڑ جیت لی۔

جمائیکا کی بریجیٹ فوسٹر ہلٹن نے خواتین کی ایک سو رکاوٹوں کی دوڑ جیت لی ہے۔

Deutschland Jamaica Leichtathletik WM Usain Bolt Weltrekord

اوسین بولٹ

مردوں کی دو سو میٹر ریس کا فائنل آج جمعرات کو ہو رہا ہے۔ جمائیکا کے ایتھلیٹ اوسین بولٹ اس ریس کے لئے بہترین فارم میں دکھائی دیتے ہیں۔ وہ مردوں کی ایک سو میٹر کی ریس میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اتوار کے مقابلے میں انہوں نے ایک سو میٹر کا فاصلہ 9.58 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 22 سالہ ایتھلیٹ کے پاس آج دوسرا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا موقع ہے۔ یہ کامیابیاں اوسین بولٹ کے لئے اس لئے بھی انتہائی اہم ہوں گی کیونکہ جمعہ کو اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دو سو میٹر کی ریس کے لئے امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے کو بھی فیورٹ قررا دیا جا رہا تھا۔ تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث آج کے فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ہائی جمپ کی ملکہ بلانکا ولاسک اپنی روایتی حریف جرمن کھلاڑی آریانے فریڈرش کا سامنا بھی آج کریں گی۔ فریڈریش نے ولاسک کو جون میں برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں شکست دی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ولاسک ایک پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوچکی ہیں اور ان کے سر پر سات ٹانکے آئے ہیں۔ مقابلوں کے چوتھے دن کے اختتام پر امریکہ تین سونے، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی ، جمائیکا تین سونے دو چاندی اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے جبکہ کینیا دو سونے، دو چاندی اور دوکانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

DW.COM