1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

اکتوبر میں ہمارے انعامی مقابلے

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نےاکتوبر میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اور انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

ان دونوں مقابلوں میں شرکت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔


ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا سوال

Angela Merkel mit Guido Westerwelle nach der Bundestagswahl 2009

چانسلر انگیلا میرکل اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین گیڈو ویسٹر ویلے، انتخابات جیتنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں

جرمنی میں ہر سیاسی جماعت کو اُس کے نام کے ساتھ ساتھ اُس کے رنگ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کا رنگ سیاہ ہے، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا سرخ جبکہ گرین پارٹی کا، ظاہر ہے، سبز۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی اور یونین جماعتوں کی حکومتی ساتھی چھوٹی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کا امتیازی رنگ کیا ہے؟

  • سفید
  • پیلا یا
  • گلابی

    ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

    Frankfurter Buchmesse Vorstellung Ehrengast China

    ہر سا ل اکتوبر میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مشہورِ زمانہ عالمی کتاب میلہ منعقد ہوتا ہے۔ اِس میں ہر سال کسی ایک خطے یا ملک کو مہمان کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ کیا آپ اِس سال کے میلے کے مہمان ملک کا نام جانتے ہیں:

    • ترکی
    • جنوبی افریقہ یا
    • چین


      اگر آپ ہماری نشریات کے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کے جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

      جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔

      آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

      پاکستان میں 00923028558055

      بھارت میں 00919873884444

      اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de

Audios and videos on the topic