1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

اولمپکس میں چین کی برتری قائم

بیجنگ میں جاری اولمپک مقابلوں میں تمغوں کے چارٹ پر چین پہلے، امریکہ دوسرے جبکہ جرمنی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

default

گولڈ میڈل کے حصول کے بعد چینی کھلاڑی اپنی خوشی کا برملا اظہار کررہے ہیں

بیجنگ اولمپکس کے آٹھویں روز بھی میزبان چین کوسونے کے24 ، چاندی کے9 اور کانسی کے پانچ تمغوں کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ امریکہ 14 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Olympia Peking Schwimmen USA Michael Phelps

امریکی تیراک مائکل فلپس اولمپکس کے کامیاب ترین کھلاڑی

طلائی تمغوں کی دوڑمیں جرمنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اب جرمنی 8 طلائی، 2 سلور اور کانسی کے 3 تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 100 میٹر فری اسٹائل میں جرمنی کی اسٹیفن بریٹا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی 8 گولڈ میڈلز کے حصول کے لئے پیش قدمی جاری ہے ۔ فیلپس نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں بیجنگ اولمپک کا چھٹا اور مجموعی طور پر اولمپکس میں اپنا 12 گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

DW.COM

Audios and videos on the topic