1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

اولمپکس میں خواتین کے ہاکی مقابلوں میں جرمن ٹیم سیمی فائنل میں

جرمن ویمینز ہاکی ٹیم ، نیوزی لینڈ کے بعد جاپان کو بھی شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب۔

default

بیجنگ اولمپکس کے ویمینز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سیمی فائنل تک اسائی حاصل کر لی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں جرمنی نے جاپان کو سنسنی خیز میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

جرمنی کی جانب سے میچ کا واحد گول جینی بریمن نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔ جاپانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔چار سال قبل ایتھنز اولمپکس میں جرمنی کی وومین ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست دے کر اولمپکس گولڈ میڈل اورٹورنامنٹ میں فتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ملتے جلتے مندرجات