1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

اوباما کی کابینہ میں شامل وزراء کا تعارف

نو منتخب امریکی صدر باراک اوبامہ 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔امریکی آئین کے مطابق صدر کے ساتھ نائب صدر کے علاوہ 15 رکنی کابینہ کام کرتی ہے جس کا انتخاب ایک صدارتی صوابدید ہے۔

default

باراک اوباما اب تک اپنی آئندہ کابینہ کے کئی وزراء کے ناموں کا اعلان کرچکے ہیں۔

باراک اوباما اب تک اپنی آئندہ کابینہ کے کئی وزراء کے ناموں کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ وزراء سینیٹ کی منظوری کے بعد اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر نے اپنی حکومت میں اعلی ترین عہدوں پر جن شخصیات کا اب تک انتخاب کیا ہے ان میں وزیر خارجہ کے طور پر نیویارک سے سینیٹر ہلری کلنٹن شامل ہیں جو سابق خاتون اول ہونے کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی میں اوباما کے خلاف صدارت کی امیدوار بھی تھیں۔

وزیر دفاع کے لئےصدر بش کے نامزد کردہ اور اب تک فرائض انجام دینے والے رابرٹ گیٹسRobert Gates ہی کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا جائے گا۔

Hillary Clinton und Barak Obama in Orlando

اوباما کی جانب سے وزیرخارجہ کے طور پر ہلری کلنٹن کا انتخاب پہلے ہی کر چکے

اگلے وزیر خزانہ کے فرائض نیویارک فیڈرل ریزرو بنک کے موجودہ صدر ٹموتھی گائٹنر Timothi Geithnerانجام دیں گے۔ گائٹنر سے امید کی جارہی ہے کہ وہ امریکہ میں جاری مالیاتی بحران حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

داخلی سلامتی کا محکمہ ریاست ایریزونا کی خاتون گورنر جینٹ نپولیٹانوJanet Napolitanoکے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے لئے 53 سالہ لارنس سمرز کا نام سامنے آیا ہے جو کہ نہ صرف سابق صدر بل کلنٹن کے آخری ڈیڑھ سالوں میں خزانے کی سیکرٹری رہ چکی ہیں بلکہ باراک اوباما کی سینیئر ایڈوائزر بھی رہی ہیں۔

Verteidigungsminister Robert Gates

وزیر دفاع کے لئےصدر بش کے نامزد کردہ اور اب تک فرائض انجام دینے والے رابرٹ گیٹسRobert Gates ہی کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا جائے گا۔

ریٹائرڈ جنرل جیمز جونز کا نام قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جو کہ نیٹو فورسز کے آپریشنل کمانڈر رہ چکے ہیں۔

اگلے امریکی اٹارنی جنرل بل کلنٹن دورمیں وزارت انصاف کے اعلی عہدیدار رہ چکنے والے ایرک ہولڈر Eric Holder ہوں گے۔

وزیر توانائی کے لئے باراک اوباما نے منگل کے روز سٹیون چو Steven Chu کے نام کا اعلان کیا تھا۔ جو 1997میں فزکس کا نوبل انعام حاصل کرچکے ہیں۔

President-elect Barack Obama (R) istens to Nobel physics laureate Steven Chu (L) his nominee for energy secretary during a news conference in Chicago, USA, 15 December 2008.

وزیر توانائی کے لئے باراک اوباما نے منگل کے روز سٹیون چو Steven Chu کے نام کا اعلان کیا تھا۔ جو 1997میں فزکس کا نوبل انعام حاصل کرچکے ہیں۔

وزیر داخلہ کے لئے امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کین سلیزر Ken Slazer کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ریاست نیو میکسیکو کے اکسٹھ سالہ گورنر بل رچرڈسن Bill Richardson کووزیر تجارت منتخب کیا گیا ہے۔ وہ کلنٹن دور میں وزیرتوانائی بھی رہ چکے ہیں اور اوبامہ کی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے ہسپانوی نسل کے امریکی باشندے ہیں۔

توانائی اور ماحولیات کے لئے کیرول براؤنرCarol Brownerکا نام کوارڈینیٹر کےطور پر شامل کیا گیا ہے۔ براؤنر کلنٹن دور میں تحفظ ماحولیات ایجنسی کی سربراہ رہ چکی ہیں۔

لیزا جیکسن Lisa Jacksonکا نام تحفظ ماحولیات ایجنسی کی نئی ایڈمنسٹریٹر کے طور پرلیا جارہا ہے۔

رہائشی اور شہری علاقوں کی وزارت کے لئے شان ڈونووین Shaun Donovan اوبامہ کا انتخاب ہیں جو کہ نیویارک ہاؤسنگ کے محکمے کے سربراہ ہیں۔

جبکہ وزارت برائے صحت اور انسانی خدمات کے لئے قرعہ فال سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے سابق سربراہ ٹام ڈیشل Tom Daschle کے نام نکلاہے۔

20 جنوری 2009 سےباراک اوبامہ کی سربراہی میں حکومت سنبھالنے والی کابینہ میں آرنے ڈنکین Arne Duncan تعلیم کے وزیر جبکہ ٹام ولسیک زراعت کے وزیر ہوں گے۔