1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

انیل کمبلے تیسرے ٹیسٹ کے لئے تیار

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان، انیل کمبلے نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز کے تیسرے میچ کے لئے فٹ ہوں گے اور وہ دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراٴونڈ پر اُترنے کے لئے بے تاب ہیں۔

default

فیروز شاہ کوٹلہ، بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کا پسندیدہ میدان ہے۔ کاندھے میں چوٹ کے باعث کمبلے موہالی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ موہالی ٹیسٹ میچ میں ون ڈے ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کپتانی کے فرائض سر انجام دئے تھے ۔ اس میچ میں بھارت نے 320 رنز سے فتح حاصل کی۔

Mahendra Singh Dhoni Cricket Indien

انیل کمبلے نے کوٹلہ میدان پر اپنے چھہ ٹیسٹ میچوں میں پچپن وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور یہ وہی میدان ہے جہاں انہوں نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایک ہی اننگز میں تمام دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کمبلے نے اپنے اخباری کالم میں مہیندر سنگھ دھونی کی موہالی ٹیسٹ میں کپتانی کی ستائش کی اور کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے زبردست لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کمبلے نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں ان کی کپتانی اور فٹ نیس پر شدید نکتہ چینی جاری ہے۔