1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

انگلینڈ کے سٹار کرکٹر اینڈریو فلنٹ آف نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

زخمی اینڈریو فلنٹ آف کے بارے میں شنید تھی کہ شائد وہ بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کے لئے فٹ ہو جایئں گے لیکن گزشتہ روز انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

default

انگلش کرکٹ شایقین اینڈریو فلنٹ آف کو موجودہ سیریز میں کھیلتا نہین دیکھ سکیں گے

انگلینڈ کے سٹار آل راونڈر اینڈریو فلنٹ آف ، انجیری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہیں ، ان کے بارے میں اطلاع ہے کہ شائد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ بین الاقوامی ایک روز میچوں کی سیریز کے ساتھ اکلوتے ٹوینٹی ٹوینٹی میں بھی نہ کھیل سکیں۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ وہ ایک روزہ میچوں سے قبل فٹ ہو جایئں گے لیکن گزشتہ روز انہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہیں اور recovery کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جلدی فٹ ہو جایئں اور قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آجایئں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل فٹ ہو کر ہی ٹیم میں آیئں گے کیونکہ وہ اپنی ٹیم اور خود کو اپنی خراب کارکردگی سے مایوس نہیں کرنا چاہتے۔

تاہم اطلاعات کے مطابق اینڈریو فلنٹ آف جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والی سیریز تک دوبارہ فٹ ہو جایئں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ایک روزہ میچوں اور ٹوینٹی ٹوینٹی کے لئے جمعے کے دن سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کرے گا۔

انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہے۔ ابھی تک دو ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ تیسرااور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ نو جون سے شروع ہو رہا ہے ۔