1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

انڈونیشیا: فوجی طیّارہ گر کر تباہ، نوّے ہلاک

انڈونیشیا کے زرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز مشرقی جاوا صوبے میں ایک فوجی طیّارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں نوّے کے قریب افراد جاں بہ حق ہو گئے ہیں۔

default

حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے

Flugzeugabsturz Indonesien

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انڈونیشیا کی فضائیہ کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے


اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے پندرہ افراد کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ہیرکیولیس سی ون تھرٹی نامی اس عسکری جہاز میں ایک سو دس افراد سوار تھے۔ یہ طیّارہ دارلحکومت جکارتا سے مشرقی صوبے پاپوا کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ بعض زرائے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھیانوے تک بتا رہے ہیں۔ طیّارے پر کم از کم دس بچّے بھی سوار تھے۔

انڈونیشیا کے فوجی زرائع کے مطابق حادثے کا شکار طیّارے سے ایک سو پانچ افراد کو باہر نکالا گیا جن میں سے نوّے ہلاک ہو چکے تھے جب کہ دس شدید زخمی اور پانچ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

Flugzeugabsturz Indonesien

طیّارے کا ملبہ صاف کرنے اور اس میں ممکنہ طور پر دبے مزید افراد کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے


مذکورہ طیّارہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے حادثے کا شکار ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز گرنے سے پہلے زبردست جھٹکے لے رہا تھا اور گرنے سے زرا دیر قبل اس کا ایک پر طیّارے سے علیحدہ ہو گیا تھا۔

انڈونیشیا کے حکّام کے مطابق طیّارے کا ملبہ صاف کرنے اور اس میں ممکنہ طور پر دبے مزید افراد کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق جن زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے ان میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انڈونیشیا کی فضائیہ کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ چھ اپریل کو مغربی جاوا صوبے میں ایک عسکری فوکر طیّارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز پر موجود تمام چوبیس افسران ہلاک ہوگئے تھے۔