1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

انعامی مقابلہ جولائی اگست 2007ء

پیشِ خدمت ہیں، شعبہء اردو کے تازہ انعامی مقابلے کی تفصیلات - اس بار بھی کئی قیمتی اور خوبصورت انعامات آپ کے منتظِر ہیں، جن کے لئے آپ کو صرف ہمارے ایک سوال کا درست جواب دینا ہو گا۔

default

سالِ رواں کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی یونین کی صدارت جرمنی کے پاس تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یکم جولائی سے اِس سال کے آخر تک یہ فرائض کون سا ملک انجام دے رہا ہے:
برطانیہ یونان یا پرتگال

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔ ہمیشہ ہمیں اپنا مکمل پتہ بھی ساتھ ضرور روانہ کیجئے۔

فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے، دو ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔

اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 31 اگست

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہر روز نشریات کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔