1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

امریکی خلائی شٹل کی کامیاب واپسی

امریکی خلائی شٹل Endeavour اپنا خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پرواپس پہنچ گئی ہے۔ ناسا کے مطابق خلائی شٹل بین الاقوامی خلائی مرکزمیں توسیع اور مرمت کرنے کے اپنے مشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہی

default

امریکی شٹل Endeavour سات خلانوردوں کے ہمراہ سولہ روزہ خلائی مشن کے بعد بحفاظت کیلی فورنیا پہنچ گئی۔

امریکی شٹل Endeavour سات خلانوردوں کے ہمراہ سولہ روزہ خلائی مشن کے بعد بحفاظت کیلی فورنیا پہنچ گئی۔ ناسا حکام کے مطابق شٹل Endeavour کو شیڈول کے مطابق فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینیٹر پرلینڈ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اسے کیلی فورنیا میں اتارنا پڑا۔ شٹل کی لینڈنگ سے قبل کیلی فورنیا کے ایڈورڈ‍‍‍زائیربیس کی مرمت کی گئی اور ضروری نیوی گیشن آلات نصب کئے گئے۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین مشن کا بہترین انجام تھا۔ شٹل کمانڈر کرسٹوفر فرگوسن نے بھی بحفاظت واپس پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شٹل Endeavour چودہ نومبر کو روانہ ہوئی تھی اور اس کے عملے میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔ Endeavour کے خلا بازوں نے، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی رہائشی استعداد میں اضافے کے لئے ایک باتھ روم، کچن، ایکسرسائز مشین، دو سلیپنگ کمپاؤنڈ نصب کئے۔ مشن کی سب سے اہم بات پچیس کروڑ ڈالر مالیت کے ریسائکلنگ سسٹم کی تنصیب تھی۔