1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

امدادی کیمپوں میں کسمپرسی کی حالت

حکومت کی جانب سے متاثرین کو صرف عارضی خیمہ بستی قائم کر کے دی گئی ہے لیکن اس میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

default

لاتعداد سیلاب متاثرین کو اب تک خیمے میسر نہیں ہوئے ہیں

پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث حکومتی اعدادوشمار کے مطابق دو کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختوانخوا ، پنجاب اور سندھ میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی ۔ جبکہ جانی نقصان سینکڑوں میں ہے۔ سندھ میں سیلاب سے ہونے والے تباہی کے باعث ہزاروں افراد شدید پریشانی کا شکار ہوئے اور انہوں نے مختلف محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنا شروع کر دی ۔ حکومت نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو کراچی ،حیدرآباد اور سکھر کے شہری علاقوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ جبکہ کراچی میں چھ مختلف مقامات پر کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

Hochwasser in Pakistan

مونسون بارشوں کے آغاز سے ہی کراچی کی کچی آبادی کے مکینوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی


سندھ کے اضلاع شکار پور اور جیکب آباد سے کراچی پہنچنے والے افراد انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دکھائی دئیے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انہیں صرف عارضی خیمہ بستی قائم کر کے دی گئی ہے لیکن اس میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے ۔ تاہم شہری حکومت کراچی کے ای ڈی او ریونیو روشن علی شیخ نے کہا کہ کراچی میں اس وقت پانچ ہزار متاثرین کا انتظام کیا گیا ہے مگر ضرورت پڑنے پر یہ تعداد چالیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے ۔

Epidemie und Erkrankungen im Flutgebiet Pakistans

وبائی امراض کے شکار بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے کراچی پہنچنے والے افراد کے لئے قائم کردہ خیمہ بستی میں ضروریات زندگی کے بنیادی انتظامات بظاہر دیکھنے میں نہیں آئے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر رضا ہارون کا کہنا ہے کہ متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل ضروری ہے ۔ اور خیر سگالی کے تحت ایم کیو ایم نے اپنے تمام دفاتر کو امداد جمع کرنے کےلیے کیمپوں کا درجہ دے دیا ہے۔ ان خیمہ بستیوں میں پہنچنے والے افراد بھی چودہ اگست کو پہنچے جبکہ آج سے چونسٹھ برس قبل برصغیر کی آزادی کے مناظر بھی اس سے کچھ مختلف نہ ہوں گے ۔

رپورٹ : رفعت سعید کراچی

ادارت : کشور مصطفیٰ

DW.COM

ویب لنکس