1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیرِ انتظام پاکستانی فلمی میلہ

نیویارک میں اقوام ِ متحدہ کے زیرِ اہتمام پاکستانی مشن نے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔ اس پاکستانی فلمی میلے میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔

Screenshot Twitter/Times of Islamabad (twitter.com/TimesofIslambad)

پاکستانی اخبارات کے مطابق پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شاندار ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی

نیویارک میں ہونے والے پاکستانی فلموں کے اس میلے  سے جہاں ایک طرف پاکستان میں فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی ہوئی وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستانی فلموں کی پسندیدگی اور پذیرائی میں اضافے کا امکان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہ  فلمی فیسٹیول ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔

پاکستانی اخبارات کے مطابق پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شاندار ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں اداکاروں کے علاوہ پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جا ن ایلیسن نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کو دوروزہ میلے کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی۔

عالمی دنیا میں پاکستان کا روشن پہلو اجاگر کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے نہ صرف اس فلمی میلے کے انعقاد کا انتظام کیا بلکہ اس میں بھر پور شرکت بھی کی۔