1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

افغانستان میں طالبان کی اجتماعی قبر، اوباما کی طرف سے تفتیش کا وعدہ

امریکی صدر باراک اوباما نے قومی سلامتی کی اپنی ٹیم کو افغانستان میں طالبان کی ایک اجتماعی قبر سے متعلق رپورٹوں کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

default

تمام معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، اوباما

ان رپورٹوں کے مطابق امریکہ کی اتحادی ناردرن الائنس افغانستان میں تقریبا دوہزار طالبان جنگی قیدیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔

Afghanistan Taliban

طالبان کے جنگی قیدی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے، امریکی محکمہ خارجہ

ایک امریکی ٹیلی ویژن کے ساتھ انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ اگر امریکہ نے بین الاقوامی روایات کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ اس بارے میں حقائق جاننا چاہیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے AP کے مطابق نومبر 2001 میں شمالی اتحاد نے ہتھیار ڈالنے والے تقریبا دو ہزار طالبان کو کنٹینروں میں بھر کر کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے جنگی قیدیوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔ شمالی اتحاد کے فوجیوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ انہوں نے ان کنٹینروں پر فائرنگ کی تھی۔

ادھر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں مختلف بم دھماکوں میں دو اور اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیٹو نے اتوار کو اپنے ایک اعلامئے میں بتایا کہ یہ فوجی ہفتے کو ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب افغانستان میں امریکی افواج کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی امریکی تھے۔ واضح رہے کہ ISAF نے قبل ازیں اپنے اعلامئے میں نیٹو کے چار فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر کیا تھا تاہم بعد میں بتایا گیا کہ صرف دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Jahresrückblick 2007 April Tornados nach Afghanistan

افغانستان میں تقریبا 90 ہزار غیرملکی فوجی طالبان عسکریت پسندوں کا مقابلہ کر رہے ہیں

جمعہ کو افغانستان میں برطانیہ کے بھی آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد2001 سے اب تک وہاں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی مجموعی تعداد عراق میں اب تک ہلاک ہونے والے لندن کے فوجیوں کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر کے 184 ہو چکی ہے۔

حالیہ کچھ دنوں میں افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی پے درپے ہلاکتوں نے لندن حکومت کو وضاحتیں دینے پر مجبور کردیا ہے۔ وزیراعظم گورڈن براؤن کو ارکان پارلیمان کے نام ایک خط لکھنا پڑا ہے جس میں انہوں نے حکومت کی افغانستان کے لئے پالیسی کو درست قررا دیا ہے۔

افغانستان میں تعینات غیرملکی فوجیوں میں سے بیشتر کا تعلق امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے ہے۔ رواں سال اب تک اتحادی افواج کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ عراق اور افغانستان میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے ایک خودمختار بین الاقوامی ادارے کے مطابق اس سال اب تک افغانستان میں 192 اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تعداد میں حالیہ ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

DW.COM