1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

اجمل قصاب پاکستانی ہی ہے: شیری رحمان

پاکستانی نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو‘ کے مطابق پاکستان کی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اجمل قصاب کا تعلق پاکستان ہی سے ہے۔

default

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ اجمل قصاب پاکستانی باشندہ ہے

بھارت نے منگل کو پاکستان کو حالیہ ممبئی حملوں کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کی تھیں اور پاکستان نے ان معلومات کی فراہمی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

Indische Polizei veröffentlicht Fotos der mutmaßlichen Attentäter

بھارتی حکام نے ان افراد کی تصویریں جاری کیں جنہوں نے ممبئی حملوں میں حصّہ لیا تھا

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں اُن کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا اور یہ کہ ممبئی حملوں کی مکمل تحقیقات کے حوالے سے بھارت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بھارتی حکام کے مطابق ممبئی حملوں میں دس عسکریت پسندو ں نے حصّہ لیا تھاجن میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گُزشتہ برس چھبیس نومبر کو ہونے والے ان حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور پانچ برسوں سے جاری جامع مزاکراتی امن عمل بھی متاثر ہوگیا۔

کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہء پاکستان بھی منسوخ کردیا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی پاکستان نے بھی ممبئی حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی تھی۔