1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

اب بھی پاکستان کا چیف جسٹس ہوں: افتخار محمّد چوہدری

پاکستان کے معزول چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے وہ اب بھی پاکستان کے آئینی چیف جسٹس ہیں۔

default

پرویز مشرّف کے ہاتھوں معزول کیے گئے چیف جسٹس، افتخار محمّد چوہدری

یہ بات معزول چیف جسٹس نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران کہی۔ کنونشن کا اہتمام پنجاب بار کاؤنسل نے کیا تھا۔

Iftikhar Muhmmad Chudry ehemaliger Oberster Richter

بحالیِ عدلیہ کی تحریک پاکستانی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے


افتخار محمّد چوہدری جب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ان کا زبردست استبال کیا۔ معزول چیف جسٹس نے لاہور ایئرپورٹ سے پنجاب بار کاؤنسل کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا۔

افتخار محمّد نے پی سی اہ کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں پر کڑی نکتہ چینی کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک کسی کی یہ جرّات نہیں ہوئی ہے کہ وہ تین نومبر کی ایمرجنسی کو قانونی قرار دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے اراکین نے بھی حلف تین نومبر سے پہلے کے آئین پر اٹھایا تھا۔

Pakistan Präsident Pervez Musharraf tritt zurück Protest

سابق صدر مشرّف کے سبکدوش ہونے کے بعد وکلاء تحریک کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہے


معزول چیف جسٹس نے سابق صدرٍ پاکستان پرویز مشرّف کو ہدفِ تنقید بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرّف جب خود کہہ چکے ہیں کہ تین نومبر کو ان کا اقدام ماورائے آئین تھا تو پر دوسرے اس کو جائز قرار کیسے دے سکتے ہیں۔

Pakistan Präsident Asif Ali Zardari

لاہور کے وکلاء کنوینشن میں پاکستانی صدر آصف زرداری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی


سپریم کورٹ بار کاؤنسل کے صدر علی احمد کرد نے بحالیِ عدلیہ تک وکلاء کے دھرنوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے افتخار محمّد چوہدری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا مکمل پروٹوکول دیا تھا۔ میاں شہباز شریف کی اہلیت کے خلاف پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والی سپریم کورٹ میں مقدمہ آخری مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پنجاب اور مرکز میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔

Audios and videos on the topic