1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ابو ظہبی میں دوسرا میچ بھی پاکستان نے جیت لیا

شیخ زید اسٹیڈیم ، ابو ظہبی میں کھیلے جانی والی پاک ویسٹ انڈیز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

default

سہیل تنویر چھبیس رنز بنا نے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چوبیس رنز سے شکست دے کر سیریز میں حتمی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین نیٹورل وینیو میں کھیلی جانی والی اس تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلے میچ میں بھی ایک ڈرامائی کھیل کے بعد ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ میچ چوبیس رنز سے جیت لیا۔

اس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دو سو بتیس رنزکا آسان ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے مصباح الحق نے باون رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے پینتالیس رنز کی ایک اچھی اینگز کھیلی۔ یونس خان چونتیس ، شاہد آفریدی اٹھائیس اور مین آف دی میچ کھلاڑی سہیل تنویر نے چھبیس رنز سکور کئے۔ ویسٹ انڈیز نےاچھی باولنگ کی اور پاول اور ٹیلر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے جب دو سو بتیس رنز کے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو دونوں سلامی بلے باز کرس گیلز اور Sewnarine Chattergoon بغیر کوئی رنز سکور کئے سہیل تنویر کی خطر ناک باولنگ کا شکار ہو گئے۔ شیو نارئن چندر پال کی عمدہ سینچری بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکی ۔ چندر پال ایک سو سات رنز پر ناٹ آوٹ رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا اور ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوروں میں دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمر گل نے تین وکٹیں حا صل کیں جبکہ سہیل تنویر نے دو وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز کے کوچ نے اپنی شکست کا زمہ دار کمزور بیٹنگ کو قرار دیا اور کہا کہ وہ تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگرچہ اس تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان نے اپنے نام کر لی ہے تاہم پروگرام کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری بین الاقوامی ایک روزہ میچ اتوار کے دن کھیلا جائے گا۔

Audios and videos on the topic