1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان کی عمدہ کارکردگی

سری لنکا اور پاکستان کے مابین ابو ظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔ جنید خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پانچ کھلاڑی آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

default

اوپنر تھارنگا پراناویترا نے سینتیس رنز بنائے

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی اوپنرز نے آٹھ اوورز میں ستائیس رنز بنا لیے ہیں۔ محمد حفیظ سترہ جبکہ توفیق عمر آٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سےقبل پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستانی بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ سے سری لنکا کے تمام بلے بازوں کو پریشان کر دیا۔

سری لنکا کی طرف سے نمایاں بلے باز اینجلو میتھیوز رہے، جنہوں نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ایسے وقت میں محتاط اننگز کھیلی جب سری لنکا کے تمام بلے باز ناکام ہو چکے تھے۔

Flash-Galerie Cricket Spieler Pakistab Mohammad Hafeez

محمد حفیظ سترہ جبکہ توفیق عمر آٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں

سری لنکا کی طرف سے دوسرے نمایاں بلے باز اوپنر تھارنگا پراناویترا نے سینتیس رنز بنائے جبکہ جے وردھنے اٹھائیس رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے پانچ، سعید اجمل اور عمر گل نے دو دو جبکہ اعزاز چیمہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ابوظہبی اور دبئی میں جاری اس سیریز کے دوران سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچ ، پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: حماد کیانی

DW.COM

ویب لنکس