1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

آسیان اجلاس ہنگاموں کے باعث ملتوی

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں آسیان اجلاس شدید ہنگاموں اور مظاہرین کے اجلاس کی جگہ دھاوا بول دینے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔ تھائی حکومت نے پتایا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد اس کو اٹھا لیا ہے۔

default

سابق تھائی وزیرِ اعظم شناواترا کے حامی نعرے لگاتے ہوئے

تھائی حکّام کا کہنا ہے آسیان رہنماؤں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اجلاس کی جگہ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس سے قبل تھائی وزیرِ اعظم ابھی سیت ویجاجیوا نے کہا تھا کہ حکومت کی اولّین تریجح آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے آئے رہنماؤں کو بحفاظت ان کے ممالک واپس بھجوانا ہے۔

Asean Gipfel in Thailand

آسیان اجلاس، جو مکمل نہ ہوسکا


سرخ قمیصوں میں ملبوس یہ ہزاروں مظاہرین سابق تھائی وزیرِ اعظم تھاکشن شناواترا کے حامی قرار دیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران یہ مظاہرین اجلاس کی جگہ داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد حکومت نے اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے قبل کئی ماہ تک تھائی حکّام نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے تاہم مظاہرین نے ان کو درہم برہم کردیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق مظاہرے اس قدر ’پرتشدّد‘ تھے کہ اجلاس جاری رکھنا ناممکن تھا۔

Asean Gipfel in Thailand Protest

تھائی پولیس مظاہرین کو روک نۃ سکی


گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں کے باوجود تھائی وزیرِ اعظم نے اجلاس جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا تاہم ہفتے کے روز ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

مذکورہ آسیان اجلاس عالمی اقتصادی بحران کے تناظر میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی اس تنظیم کا ایشیا کی سطح پر بحران سے مقابلے کے لےی حکمتِ عملی تیّار کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا تھا۔

سابق تھائی وزیرِ اعظم تھاکشن شناواترا کے حامی موجودہ تھائی وزیرِ اعظم کو فوج کی جانب سے ایک کٹھ پتلی وزیرِ اعظم قرار دیتے ہیں۔

Asean Gipfel in Thailand

اجلاس سے قبل پتایا میں سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے


لندن میں دنیا کی مضبوط معیشتوں یعنی گروپ ٹونٹی کی سربراہی کانفرنس کے تقریبا ایک ہفتہ بعد تھائی لینڈ میں آسیان کی سربراہی کانفرنس میں موجودہ عالمی معاشی بحران کے خلاف اقدامات سے متعلق مشورے کئے جانے تھے۔ سربراہی اجلاس میں شریک ملکوں کے مابین اس کانفرنس سے قبل ہی 120 بلین ڈالر مالیت کے ایک امدادی پیکج پراتفاق رائے ہو گیا تھا جس کے ذریعے خطے میں اقتصادی بحران کے اثرات کا مقابلہ کیا جائے گا۔

G 20 Gruppenbild in London Staatschefs

آسیان اجلاس ایک طرح سے یکم اپریل کو لندن منعقدہ جی بیس اجلاس کا اشیائی ورژن تھا

ہفتے کے روز ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین پولیس کی جانب کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرکے اس ہوٹل تک پہنچے میں کامیاب ہوگئے جہاں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ تھائی لینڈ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ کانفرنس پروگرام کے مطابق جاری رہے گی اور وہ مظاہرین کو وہاں سے ہٹنے کے لئے کہا جارہا ہے لیکن اگر انہوں نے بات نہیں مانی تو مجبورا انتظامیہ کو کارروائی کرنا پڑے گی۔

سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا واترا کے حامی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک موجودہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیتے۔ تاہم ملک میں جاری مظاہروں کے رد عمل میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابی سیت ویجا جیوا نے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور حکومت پرتشدد احتجاج کو روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی۔