1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

آسکر ایوارڈز کے میزبان: این ہیتھ وے اور جیمز فرانکو

فلمی صنعت کے انتہائی معتبر ایوارڈز کی حتمی تقریب میں بظاہر تین ماہ کے قریب کا عرصہ ابھی باقی ہے، لیکن اس کی عملی تیاریوں کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اب تقریب کے کمپیئرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

default

این ہیتھ وے: فائل فوٹو

اکیڈیمی ایوارڈز کی انتظامیہ نے اداکاروں جیمز فرانکو (James Edward Franco) اور خوبرو این ہیتھ وے (Anne Hathaway) کو مشترکہ طور پر اگلے ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں نظامت کے فرائض سونپنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں دونوں اداکاروں کو بے شمار صلاحیتوں کا حامل قرار دیتے ہوئے اگلی نسل کے لئے ہالی وُڈ آئیکون تصور کیا جا رہا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ہیتھ وے اور فرانکو اصل میں مشہور کمپیئروں سٹیو

Julia Roberts und James Franco in einer Szene vom Film Eat, Pray, Love

جیمز فرانکو اور جولیا رابرٹس

مارٹن اور ایلک بالڈوین کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ اس مناسبت سے یہ بھی اہم ہے کہ امریکی اداکارہ این ہیتھ وے کو اس تقریب کی میزبانی بھی سونپی گئی ہے جس میں رواں سال کے نوبل انعام یافتہ افراد کو اعزازات دیئے جائیں گے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں یہ تقریب دس دسمبر کو منعقد ہو گی۔ امریکہ اور یورپ میں ، فیشن اور گلیمر کی دنیا میں اکیڈیمی ایوارڈ کی میزبانی کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔

اٹھائیس سالہ این جیکولین ہیتھ وے کو سن 2008 ء میں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدگی حاصل ہوئی تھی۔ ہیتھ وے کئی اہم اور مشہور فلموں میں کردار نگاری کرچکی ہیں۔ وہ فلموں میں اداکاری سے پہلے اسٹیج پرفارمنس کیاکرتی تھیں۔ ہیتھ وے امریکی ٹیلی وژن کی کچھ سیریز میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ سن 2008 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘‘ ریچل گیٹنگ میریڈ ’’ جاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں اکیڈیمی ایوارڈ کی نامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وہ کئی دوسرے مشہور ایوارڈز کی حامل اداکارہ ہیں۔

بتیس سالہ جیمز ایڈورڈ فرانکو امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ اس کے علاوہ فرانکو سکرین رائٹر اور مصور بھی ہیں۔ ان کو ہالی وُڈ کی ہمہ جہت نوجوان شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سپائیڈر مین فلم سیریز میں ہیری اوسبورن کا کردار ادا کرنے پر فرانکو نے شہرت حاصل کی تھی۔ انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ اس سال ان کی ایک فلم مشہور اداکارہ جولیا رابرٹس کے ساتھ ‘‘ایٹ، پرے، لو’’ ریلیز ہوئی ہے۔

اکیڈیمی ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب اگلے سال ستائیس فروری کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ

DW.COM

ویب لنکس