1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

آسٹریلین اوپن: عالمی نمبر ایک اور دو آمنے سامنے

آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں اسپین کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافائل نادال اپنے ہم وطن فیرنانڈو وارداسکو کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر دو راجر فیڈرر سے ہو گا۔

default

عالمی نمبر ایک رافائل نادال اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کی اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ہیمبرگ کی ایک یادگار تصویر

رافائل نادال نے سیمی فائنل میں 14ویں نمبر کے عالمی کھلاڑی فیرنانڈو وارداسکو کو طویل جدوجہد کے بعد پانچ سیٹس کے کھیل میں چھ سات، چھ چار، سات چھ، چھ سات اور چھ چار سے شکست دی۔

Tennis Master Cup Rafael Nadal Shanghai, China

رافائل نادال اس ایونٹ میں بھرپور فارم میں نظر آئے تاہم سیمی فائنل میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی

عالمی نمبر ایک کو کھیل کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کافی محنت اور قوت صرف کرنا پڑی۔ اس ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور فارم میں نظر آنے والے نادال عالمی نمبر چودہ کو بے بس کرنے میں مکمل کامیاب دکھائی نہ دئے۔ اس سیمی فائنل کے بارے میں توقع کی جارہی تھی کہ یہ یک طرفہ ہو گا اور زیادہ طویل اور دلچسپ کھیل دیکھنے کو نہیں ملے گا مگر شائقین کو ایک زبردست اور سنسنی خیر میچ دیکھنے کا موقع ملا۔

Roger Federer

راجر فیڈرر اس ایونٹ کے آغاز میں اگرچہ فارم کی تلاش میں دکھائی دئے تاہم کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں بھرپور فارم میں نظر آئے

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافائل نادال اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ راجر فیڈرر اس ایونٹ کے آغاز پر بھرپور فارم میں دکھائی نہیں دے رہے تھے تاہم کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں ان کی کارکردگی میں واضح فرق دکھائی دیا۔ کوارٹر فائنل میں دیل پوترو کے خلاف کھیلتے ہوئے چھ تین ، چھ صفر اور چھ صفر سے فیڈرر کی کامیابی ان کے شائقین کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

اس ایونٹ میں نادال کی بہتر پرفارمنس اور سیمی فائنل میں فتح کے باوجود مبصرین فائنل کو رافائل نادال کے لئے مشکل قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اگر نادال کی جانب سے سیمی فائنل جیسی کارکردگی کا مظاہرہ فائنل میں بھی سامنے آیا تو شاید فیڈرر ان کی ہر غلطی کو پوائنٹس ٹیبل پر آویزاں کر دیں گے۔