1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

آسٹریلوی اوپن، جرمن کھلاڑی زویریف نے اینڈی مرے کو ہرا دیا

آسٹریلوی ٹینس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جرمن کھلاڑی میشا زویریف نے عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ دفاعی چیمپئن جوکووچ بھی اس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے تھے۔

عالمی نمبر پچاس جرمن کھلاڑی میشا زویریف نے اتوار کے دن میلبورن میں جاری آسٹریلوی اوپن کے چوتھے راؤنڈ کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو چت کر دیا۔ زویریف نے یہ مقابلہ سات پانچ، پانچ سات، سات چھ ، چھ چار اور چھ دو کی بھروپور جدوجہد کے بعد جیتا۔

ناقدین کے بقول اس میچ میں اینڈی مرے نے کوئی خاص کارکردگی نہ دکھائی لیکن دوسری طرف زویریف کے عمدہ کھیل کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔ اب کوارٹر فائنل میں انتیس سالہ زویریف راجر فیڈرر یا کائی نشکوری کے مدمقابل آئیں گے۔

جیت کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زویریف نے کہا، ’’ایمانداری سے کہوں تو میں کچھ پریشان تھا۔ میں نے اپنے انداز میں کھیل جاری رکھا۔ کچھ ایسے پوائنٹس بھی مجھے ملے، جن کی میں توقع نہیں کر رہا تھا۔ تاہم میں یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کچھ جذباتی ہو گئے تھے، ’’اس موقع پر جذباتی ہو جانا آسان ہوتا ہے لیکن مشکل ہوتا ہے کہ اپنے ہوش میں رہا جائے۔‘‘

Australien Andy Murray (picture alliance/dpa/L. Coch)

سن دو ہزار نو کے بعد پہلی مرتبہ مرے کوارٹر فائنل سے قبل ہی آسٹریلوی اوپن سے باہر ہوئے ہیں

اس میچ کے بعد مرے نے کہا، زویریف جیت کے مستحق تھے۔ انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے دوران جب وہ دباؤ میں تھے، تب انہوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ زویریف مسلسل اچھا کھیلتے رہے، اس صورتحال میں مدمقابل کھلاڑی کچھ نہیں کر سکتا۔ یہی کہا جا سکتا ہے کہ آپ بہت عمدہ کھیل رہے ہیں۔‘‘

آسٹریلوی اوپن کے پانچ فائنل میچوں میں شکست کھانے والے مرے نے البتہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے ٹورنامنٹ میں وہ بھرپور توانائی کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔ سن دو ہزار نو کے بعد پہلی مرتبہ مرے کوارٹر فائنل سے قبل ہی آسٹریلوی اوپن سے باہر ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی اوپن کے چار فائنل میچوں میں مرے کو شکست دینے والے نوواک جوکووچ بھی اس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔