1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

آئی پی ایل کے مقابلے میں عام انتخابات پہلی حکومتی ترجیح ، پی چدم برم

بھارت میں مہنگی ترین کرکت یعنی انڈین پریمئر لیگ کے انعقاد کے بارے میں سوالیہ نشانات ابھی تک برقرار ہیں ۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ عام انتخابات ان کی اولین ترجیح ہیں نہ کہ یہ ٹورنامنٹ ۔

default

بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے میں عام انتخابات حکومت کی پہلی ترجیح ہے، واضح رہے

Palaniappan Chidambaram - Indischer Finanzminister

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے

کہ بھارت میں عام انتخابات کے دنوں میں ہی اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارت حکام کے خیال میں عام انتخابات کی بنا پر میچوں کے لئے مناسب سیکورٹی کا انتظام کرنا مشکل ہے۔ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انڈین پریمئر لیگ کے مقابلوں میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر بھارت حکام بہت زیادہ محتاط ہیں ۔

پی چدم برم نے بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ اس ٹورنامنٹ کے منتطمین زمہ دار افراد ہیں اور وہ محب الوطن ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا منتظمین اس حوالے سے حکومتی موقف سے اختلاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران حکومت ان میچوں کے دوران سلامتی کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے اضافی سیکورٹی اہلکار مہیا نہیں کر سکتی ہے۔

یہ خدشات پائے جا رہے کہ اس مرتبہ شائد اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑ جائے۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے منتظمین سے ان میچوں کی تاریخوں کو تبدیل کرنے کو کہا تھا لیکن ابھی تک یہ مسلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے۔ بھارت میں اپریل اور مئی کے مہینوں میں عام انتجابات کا انعقاد طے ہے اور انہی تاریخوں کے دوران ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ ہماچل پریش اور اندھرا پردیش میں پولیس نے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں میچوں کے لئے مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تیارہیں تاہم پی چدم برم نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے کہ میچ اس علاقے میں نہ ہو جہان عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے دوران ہسمایہ ریاست میں بھی میچ کا انعقاد مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔