1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائنس کی دنیا سے مختصر مختصر

5 نومبر 2018

روسی سویوز راکٹ کی ناکامی کی وجہ ایک سینسر کی خرابی تھا، ایئربس نے ناسا کے اوریون خلائی جہاز کے لیے پاور ہاؤس تیار کر لیا اور جنوبی افریقہ میں انسانی بول سے اینیٹیں بنا لیں۔

https://p.dw.com/p/37gKX
Ein Modell Projekt Orion US-Europäisches Raumschiff
تصویر: picture-alliance/dpa/I.Wagner

سویوز‍ راکٹ کی ناکام پرواز کی وجہ ایک سینسر کی خرابی

گزشتہ ماہ روسی خلائی جہاز سویوز کی پرواز کی ناکامی کی وجہ ایک سینسر کی خرابی تھی۔ سویوز راکٹ کی اس ناکام پرواز کے باعث خلابازوں کی ایمرجنسی میں زمین پر واپسی ہوئی تھی۔ اس واقعے کی تفتیش کرنے والے ماہرین کےمطابق راکٹ کی ناکامی کی وجہ ایک خراب سینسر بنا۔

11 اکتوبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے کے لیے ایک روسی اور امریکی خلاباز قازقستان میں واقع روسی خلائی مرکز سے سویوز راکٹ کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم راکٹ میں خرابی کے سبب ان خلابازوں کے کیپسول کو ایمرجنسی میں واپس زمین پر اترنا پڑا۔ اس واقعے میں دونوں خلاباز محفوظ رہے تھے۔

Kasachstan Start einer Soyuz Rakete
11 اکتوبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے کے لیے ایک روسی اور امریکی خلاباز قازقستان میں واقع روسی خلائی مرکز سے سویوز راکٹ کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ تصویر: picture-alliance/TASS/Y. Aleyev

چاند اور چاند سے بھی آگے

یورپی جہاز ساز کمپنی ایئربس نے جمعہ دو نومبر کو ’پاور ہاؤس‘ امریکا روانہ کر دیا جو امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے خلائی جہاز اوریون کو پرواز اور دیگر ضروریات کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ اوریون نامی خلائی جہاز مستقبل قریب میں چاند اور پھر اس سے آگے خلاء میں جا سکے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں یورپی ادارے ایئربس کے لیے سینکڑوں ملین ڈالرز کے معاہدوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ جرمن شہر بریمن میں واقع ایئر بس کے پلانٹ سے جمعرات کے روز انجینیئرز نے یہ حصہ ایک خصوصی کنٹینر میں پیک کر کے فلوریڈا روانہ کیا۔

Gehaltsreport 2018
جرمن شہر بریمن میں واقع ایئر بس کے پلانٹ سے جمعرات کے روز انجینیئرز نے یہ حصہ ایک خصوصی کنٹینر میں پیک کر کے فلوریڈا روانہ کیا۔تصویر: picture alliance/dpa/C.Jaspersen

فلوریڈا میں اس ماڈیول کو اوریون کے ’کریو ماڈیول‘ سے جوڑا جائے گا جسے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔ تفصیلی جان پڑتال اور تجربات کے بعد اوریون خلائی جہاز کو 2020ء میں چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے تین ہفتے دوارنیے کے مشن پر بھیجا جائے گا۔

ایئر بس کا یورپین سروس ماڈیول نہ صرف خلا میں آگے بڑھنے کے لیے اوریون خلائی جہاز کو طاقت فراہم کرے گا بلکہ کریو ماڈیول اور اس میں سوار عملے کی ضروریات اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی توانائی کا ماخذ ہو گا۔

انسانی بول سے اینٹوں کی تیاری

جنوبی افریقہ کے محققین کے مطابق انہوں نے ایسی اینٹیں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں ایک قدرتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے بیکٹیریا کی کالونیز کا طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔ ان ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار ایک دن انسانی فضلے کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے عالمی حدت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھورے رنگ کی یہ اینٹیں ایک لیبارٹری میں تیار کی گئی ہیں جن کی تیاری میں آٹھ روز لگے اور اس میں انسانی بول یا پیشاب، کیلشیئم، ریت اور بیکٹیریا کو استعمال کیا گیا۔ اس پراسیس کے دوران کھادیں بھی بنیں۔ اور اہم بات یہ ہے کہ ان اینٹوں میں کوئی بدبو نہیں ہے۔

 ا ب ا / ع ا (روئٹرز)