1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترکی پاک بحریہ کو چار طیارہ شکن جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا

5 جولائی 2018

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نیوی کو چار توپ بردار جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا۔ اس بات کی تصدیق پاکستانی بحریہ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/30uKn
NATO-Manöver Sea Breeze 2014
تصویر: picture-alliance/EPA/Defence Ministry Press Service/Handout

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق یہ بات ترک وزیر دفاع نورالدین جانیکلی نے اپنے مونٹینیگرو کے دورے کے درمیان کہی۔ انادولو نے اپنی رپورٹ میں جانیکلی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ طیارہ شکن بحری جہاز ترکی دفاعی صنعت میں تاریخ کی سب سے بڑی برآمد ہے۔

دوسری جانب پاکستانی بحریہ کے ایک اہلکار نے بھی ترک وزیر دفاع کے اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد حکومت نے ترکی سے چار ’میلگیم بلاک ون کلاس‘ طیارہ شکن بحری جہازوں کا سودا کیا ہے۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اس سودے کی مالیت کتنی ہے۔

'میلگیم‘ طیارہ شکن بحری جہاز بنانے کا ترکی کا مقامی پروگرام ہے۔

پاک بحریہ کے اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ یہ طیارہ شکن توپ بردار جنگی بحری جہاز جدید اور خفیہ طرز کی اینٹی سب میرین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور یہ کہ پاکستانی نیوی ان بحری جہازوں پر جدید اور روایتی دونوں طرز کے میزائل نصب کرنے کی اہل ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نناوے اعشاریہ پانچ ملین لمبے ایسے پہلے دو جنگی بحری جہاز استنبول نیوی کے شپ یارڈ میں بنائے جائیں گے جبکہ باقی دو پاکستان میں کراچی کی جنوبی بندرگاہ پر تعمیر کیے جائیں گے۔

ص ح/ ع ح / نیوز ایجنسی