1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یُو ایفا کپ کے کوارٹر فائنل

8 اپریل 2009

یورپی کلبوں کے اہم ٹورنامنٹ یو ایفا کپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز اہو رہا ہے۔ نو اپریل کو پہلے مرحلے کے کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/HGgO
یُو ایفا کپ کا لگو

یورپ میں فٹ بال کھیل کا بنیادی ڈھانچہ انتہائی مہارت سے قائم ہے اور اِسی بنا پر ہر ملک کے اندر کلب لیول پر فٹ بال کا مسلسل فروغ ہو رہا ہے۔ اِن کلبوں کی ایسوسی ایشن بھی انتہائی فعال اور متحرک ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم UEFA Cup کی حقدار ہو گی۔ اِس کپ کے چار کوارٹر فائنل نو اورسولہ اپریل کو شیڈیول ہیں۔

پہلا مرحلہ نو اپریل کو اور دوسرا مرحلہ سولہ اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں ہر میچ کی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو بار کھیلیں گی۔ کُل چار میچ ہر مرحلے پر شیڈول ہیں۔ اِسی طرح سیمی فائنل بھی دو مرحلوں میں کھیلا جاتا ہے۔ سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ تیس اپریل کو اور دوسرا مرحلہ سات مئی کو کھیلا جائے گا۔

ہر میچ کی ٹیمیں ایک دوسرے خلاف دوبار کھیلتی ہیں۔ سیمی فائنل میچ باری باری ٹیموں کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا جاتا ہے تا کہ اُن کو اپنے ہوم گراؤنڈ کے شائقین کی داد و تحسین کا بھرپور فائدہ مل سکے۔

Der FC Sevilla bejubelt den UEFA-Cup-Sieg
سن در وزار چھ کا فائنل جیتنے والی اشبیلیہ یا Sevilla فتح کا جشن مناتی ہوئی۔تصویر: PA/ dpa

نو اپریل کے کوارٹر فائنل میچوں میں جرمن کلب ہیمبرگ کو مانچسٹز سٹی کا سامنا ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم سن اُنیس سو اناسی کے بعد اِس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچی ہے۔ تب اُس کو ایک اور جرمن کلب مؤنشن گلاڈ باخ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نو اپریل کو دوسرا کوارٹر فائنل پیرس کے Saint-Germain اور یوکرائن کے کلب ڈائنمو کی ایو Dynmo Kievکے درمیان ہوگا۔

دوسرے دو کوارٹر فائنل میں ایک اور جرمن کلب بریمن کا میچ Udinese کے خلاف شیڈول ہے۔ ایک دوسرےکوارٹر فائنل میں مد مقابل ٹیموں میں ایک یوکرائن کی ٹیم Shakhtar Donetsk ہے اور دوسری فرانسیسی کلب Olympique Marseille ہے۔

یورپی فٹ بال کلب کی ایسو سی ایشن کا اہم UEFA Cup کا فائنل ترکی کے شہر استنبول کے Şükrü Saracoğlu Stadium میں بیس مئی کو کھیلا جائے گا۔ استنبول کے اِس سٹیڈیم میں ترپن ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ سال ترکی میں فٹ بال کی شروعات کی ایک صدی مکمل ہونے کی بھی ہے۔

یورپی فٹ بال ایسو سی ایشن کا یہ ٹورنامنٹ اِس جولائی سے یورپ لیگ کے نام سے کھیلا جائے گا۔ اِس لیگ کے لئے نئے خصوصی لوگو کا انتخاب عمل میں آ چکا ہے۔ ٹورنامنٹ میں تبدیلی کا مقصد اِس کو مزید وقار دینا ہے۔