1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ اور روس مریخ پر زندگی کی تلاش میں

عاطف توقیر12 مارچ 2016

یورپ اور روس پیر کے روز مریخ کے کرہء ہوائی میں ماضی میں زندگی کی موجودگی کا سراغ لگانے کے لیے اپنا ایک غیرانسان بردار مشن روانہ کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1IC9f
ExoMars Raumsondenprojekt
تصویر: ESA

اس مشن میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ سرخ سیارے کے گیسی کرہ ہوائی میں کیا ماضی میں زندگی موجود رہی ہے؟

ایکسو مارس 2016 نامی یہ مشن، مریخ سے متعلق تحقیقات کے لیے بھیجے جانے والے دو مشنز میں سے پہلا ہے۔

پیر کی صبح ساڑھے نو بجے اسے قزاقستان سے روسی پروٹان راکٹ کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

اس مشن میں انتہائی جدید آلات رکھے گئے ہیں، جن کے ذریعے مریخ کے گیس اوڑھے کرہ ہوائی میں اس ناپید ہو جانے والی کسی ممکنہ زندگی کے باقی مانندہ نشان ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ راکٹ پیر کو چھوڑے جانے کے بعد 496 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے رواں برس 19 اکتوبر کو مریخ پہنچے گا۔

ExoMars Raumsondenprojekt
یہ مشن مریخ کے کرہء ہوائی کی تصاویر بھی مہیا کرے گاتصویر: ESA

اس مشن کا ایک اہم مقصد اس سرخ سیارے کی زیادہ مفصل تصاویر لینا اور اس کی ہوا اور فضا کا جائزہ لینا ہے۔

جمعے کے روز یورپیئن اسپیس ایجنسی (ESA) نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا، ’ہمارا ایکسو مارس 2016 مشن اب لانچنگ پیڈ پر ہے۔‘‘

ایکسوماس روس اور یورپی اسپیس ایجنسی کے درمیان دو مراحل پر مبنی ایک ڈیل کا نتیجہ ہے۔ پیر کے روز اس کے پہلے مرحلے پایہ تکمیل پر پہنچنا ہے جب کہ اس کے دوسرے مرحلے کو سن 2018ء روانہ کیا جانا ہے۔ تاہم سرمایے کی قلت کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار ہو۔

یورپی اسپیس ایجنسی کا تاہم کہنا ہے کہ تمام تر باتوں کے باوجود روس اور یورپ کی اس ڈیل میں پہلہ مرحلہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو گا۔

ESA کے مطابق اس مشن کا بنیادی کام یہ معلوم کرنا ہوا گا کہ آیا مریخ آج بھی زندہ ہے یا نہیں۔ یہ مشن مریخ کی فضا میں موجود میتھین گیس کا مطالعہ بھی کریں گے، کیوں کہ زمین پر میتھین گیس کی بڑی مقدار یک اور قلیل خلیے والے جاندار کرتے ہیں۔

یورپی خلائی ادارےکے مطابق میتھین یا تو جراثیم کے اختلاط سے پیدا ہوتے ہے، جس میں نامیاتی مادوں کا خراب ہونا اور گل سڑجانا شامل ہیں۔

اس مشن کے ذریعے مریخ پر ہیٹ شیلڈ یا حرارتی ڈھال کی تجزہ بھی کیا جائے گا۔ ایک خصوصی گاڑی کے مریخ کو اتارنے کا ایک مشکل عمل بھی اس مشن کا حصہ ہو گا۔