1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کے انتخابی مبصر مشن کی رپورٹ

17 اپریل 2008

پاکستان میں اٹھارہ فروری کے انتخابات کے حوالے سے یورپی یونین کے انتخابی مبصر مشن نے اپنی حتمی رپورٹ شائع کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/DlOk
تصویر: AP

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران تمام امیدواروں کو یکساں موقع فراہم نہیں کئے گئے تھے اور حکمران جماعتوں نے سرکاری وسائل کا زبردست استعمال کیا ۔ دوران انتخابات میڈیا بھی جانبدار رہا تھا۔ مشن کے سربراہ مائیکل گیلر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا انتخابات میں مقابلے کی فضا نسبتا بہتر تھی اور عوام نے ان نتائج کو قبول بھی کیا ۔ لیکن انتخابی نظام میں بدستور مسائل موجود ہیں۔ جن کا فوریطور پر حل کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کا خود مختار بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اور انتخابی عمل کی موئثر نگرانی کے لئے خود مختار عدلیہ کا ہونا نا گزیر ہے۔ مائیکل گیلر نے کہا کہ یورپی یونین انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔