1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین سمٹ کا آغاز

19 جون 2008

جمعرات سے برسلز میں یورپی یونین کا دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں یورپی ریاستی اور حکومتی سربراہان آئرلینڈ میں لزبن معاہدہ کو مسترد کر دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

https://p.dw.com/p/EMZC
تصویر: picture-alliance / dpa

اگرچہ برطانیہ نے لزبن معاہدے کی توثیق کردی ہے لیکن ابھی تک پورپی ممالک کے سربراہان آئرلینڈ ریفرنڈم کے نتائج سے پریشان ہیں۔ مذکورہ ریفرنڈم میں آئرلینڈ کی اکثریت نےاصلاحاتی پیکچ کو نامنظور کردیا تھا۔

اب یورپی رہنما ان کوششوں میں ہیں کہ ریاستی اور حکومتی سطح پر لزبن معاہدے کی کسی طرح توثیق کرائی جا سکے۔

یورپی یونین کی اس سمٹ میں بھی لزبن معاہدہ پر گفتگو سرفہرست رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا اس اجلاس کے آغاز سے قبل سینکڑوں کسانوں نے برسلز جانے والی مرکزی شاہراہوں کی ناکہ بندی کی کوشش کی اور مظاہرے کئے۔ ان مظاہروں کا مقصد یہ تھا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر مدد اور راحت پہنچائی جائے۔