1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئینزلیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح

22 مئی 2008

یورپی فٹ بال کلبوں کی امسالہ چیمپئینز لیگ، انگلینڈ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نےجیت لی ہے۔ ماسکو میں ہونے والے فائنل مقابلے میں، مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنی ہم وطن ٹیم چیلسی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/E4BN
مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی جیت کی خوشی میں دھتتصویر: picture-alliance/ dpa

مانچسٹر یونائیٹڈ کا شماردنیا کے بہترین فٹ بال کلبوں میں ہوتا ہے اور اس بات کا اندازی اس چیز سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ میں اس بہترین فٹ بال کلب نےسترہ مرتبہ کی ریکارڈ حد تک انگلش فٹ بال چیمپئین شپ جیتنے کا اعزازحاصل کر رکھا ہے۔

بدھ کی رات روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہونے والے اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ چیمپئینز لیگ کا فائنل دو انگلش ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

Champions League Finale, Manchester United, FC Chelsea
مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر چیلسی کے معروف کھلاڑی جان ٹیری کا پنلٹی ستروک روکنے کے بعدتصویر: picture-alliance/ dpa

مقابلہ شروع ہی سےانتہائی دلچسپ اورسخت رہا،اورنوے منٹ کا کھیل پورا ہونے پرمیچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ بعد میں کھیل کے وقت میں اضافہ بھی کیا گیا مگراضافی وقت کے دو ہاف پورے ہونے کےبعد بھی یہ میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ فیصلہ پینلٹی کِکس کی بنیاد پر ہوا، جس کے نتیجے میں مانچسٹڑ یونائیٹڈ نے چیلسی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت پر نہ صرف ماسکو میں موجود اس کلب نے شائقین نے خوشیاں منایئں بلکہ انگیلنڈ کے شہرمانچسٹرمیں بھی ایک میلے کا سماں بن گیا۔ اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کراپنے کلب کی جیت کی خوشیاں منائیں۔