1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ

Qureshi, Abid Hussain4 جون 2008

فٹ بال کےعالمی ادارے فیفا نے سات جون سے شروع ہونےوالی یورپی چیمپئن شپ کے لیئے شریک سولہ ٹیموں کی درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EDRU
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کے سینٹ جیکب پارک میں کھیلا جائے گا۔ میدان کا ہوائی نظارہتصویر: AP

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ برائے سال دو ہزار آٹھ ہفتہ کے روز یعنی سات جون سے شروع ہو رہی ہے۔ اِس سال یہ چیمپئن شپ مشتر کہ طور پر سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا میں کھیلی جائے گی۔

کل سولہ ٹیمیں شریک ہیں۔ جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ میزبان ملک سوئٹزر لینڈ اور چیک جمہوریہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جرمنی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں ہے۔گروپ بی کی دوسری ٹیمیں آسٹریا، کروشیا اور پولینڈ ہیں۔ گروپ بی میں جرمنی کو یہ اِطمنان حاصل ہے کہ اُس کے مقابل دوسری ٹیمیں عالمی اور ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں انتہائی عمدہ نہیں ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کروشیا کےخلاف جرمن ٹیم کا میچ مشکل ہو سکتا ہے ۔

Deutschland Fussball Nationalmannschaft Europameisterschaft 2008
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں شریک جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیمتصویر: AP

فٹ بال کھیل کی نگران عالمی تنظیم فیفا نےچیمپئن شپ کے آغاز پر سولہ ٹیموں کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس درجہ بندی کے مطابق عالمی نبمر تین ٹیم اٹلی کو یورپی چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔ عالمی درجہ بندی پر چوتھی پوزیشن کا حامل سپین دوسری اور پانچویں پوزیشن پر جرمنی یورپی چیمپئن شپ کی تیسری بہترین ٹیم قرار دی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کی رینکنگ میں میزبان ملک سوئٹزرلینڈ پندرہویں اور آسٹریا کو سولہویں پوزیشن حاصل ہے۔ یورپی چیمپئن شپ میں شریک دوسری ٹیموں میں چیک جمہوریہ کو چوتھی مظبوط ٹیم قراردیا گیا ہے۔ اُس کی عالمی پوزیشن چھٹی ہے۔ عالمی درجہ بندی پر فرانس ساتویں مقام پر ہے اور یورپی چیمپئن شپ کی وہ پانچویں بہترین ٹیم ہے۔ اِسی طرح پھر یونان، ہالینڈ، پرتگال، رومانیہ، کروشیا، ترکی، روس، پولینڈ، سویڈن ہیں۔