1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل: روس باہر۔ سپین فائنل میں

Qureshi, Abid Hussain27 جون 2008

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل اتنا سنسنی خیز نہیں تھا جتنا کہ پہلا سیمی فائنل۔ روسی ٹیم میچ کے دوران کوئی بڑا امپکیکٹ چھوڑنے میں ناکام رہی۔

https://p.dw.com/p/ERhV
ہسپانوی قومی فٹ بال ٹیم جو یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جرمن ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔تصویر: AP

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کی مشترکہ میزبانی آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کر رہے ہیں۔ اب چار سال بعد ہونے والے اِس ٹورنامنٹ کا ایک میچ باقی رہ گیا ہے۔ یہ میچ آخری اور فائنل ہے۔ جس میں یورپی چیمپئن کا فیصلہ ہو گا۔ اِتوار اُنتیس جون کو آسٹریا میں فائنل کھیلا جائے گا جرمنی اور سپین کے درمیان۔

دوسرا سیمی فائنل روس اور سپین کے درمیان کھیلا گیا۔ توقع کے برخلاف روسی فٹ بال ٹیم میچ کےدوران ہسپانوی فٹ بالروں کی مہارت کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

پہلےہاف میں روسی اور ہسپانوی ٹیم کےدرمیان مقابلے کی ٹکر رہی۔ گیند پر گرفت بھی روسی کھلاڑیوں کی قدرے زیادہ رہی۔ روسی فارورڈ حملےکرتے رہے لیکن گول نکالنے میں ناکام رہے۔ اِس کے باعث سپین کی فٹ بال ٹیم اپنا فطری ردھم برقرار نہ رکھ سکی۔

دوسرے ہاف میں ہسپانوی ٹیم ایک نئے انداز میں اُتری اور اُس نے روسی فٹ بال ٹیم کے کمزور پہلو کا صحیح فائدہ اُٹھایا اور تین گول کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ روس کا دفاع کمزور خیال کیا جاتا ہے۔ دوسرا اور تیسرا گول تو ہسپانوی کھلاڑیوں کی مہارت کا شاندار ثبوت تھا۔ اِس ہاف میں روسی کھلاڑی مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔

سیمی فائنل میں جیت سے ہسپانوی ٹیم نے اپنی گروپ کی سطح پر ہونے والے میچوں کی کامیابی پر مہر بھی ثبت کردی کہ وہ کوئی چانس نہیں تھا۔ دونوں میچوں میں جیت کا فرق تین گولوں کا رہا۔

فاتنل میں اب جرمنی سےہسپانوی ٹیم کا مقابلہ ہے۔ سپین کے ہو نہار فٹ بالر Villaروس کے خلاف میچ کےدوران اپنے آپ کوچوٹ لگا بیٹھے۔ اب امکان یہی ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی فائنل میں نہیں کر سکیں گے۔