1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ فائنل میں

عاطف بلوچ6 مئی 2009

یورپی چیمپئنز فٹبال لیگ کے ایک اہم سیمی فائیل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/HkPl
مانچسٹر کے رونالڈو اور آرسنل کے Robin Van Persie ایک دوسرے سے فٹ بال چیننے کی کوشش میںتصویر: AP

منگل کے روز لندن کےEmirates اسٹیٹڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میں دفاعی چمپئین مانچسٹر یونائیٹڈ نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یونائیٹڈ نے دو مرحلوں پر مشتمل سیمی فائنلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں آرسنل کو شکست دے کر یورپی چیمپئیزلیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اس کھیل کی خصوصی بات پرتگالی کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کا کھیل رہا۔ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے دو گول اسکور کئے۔ آرسنل کے کھلاڑی اس میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کھیل کے آٹھویں منٹ میں Ji-Sung Park نے پہلا گول اسکور کیا اس گول میں رونالڈ و کا کردار اہم رہا۔

تقریبا دو منٹوں بعد ہی آرسنل کے کھلاڑی Robin Van Persie نے رونالڈو کو روکنے کی کوشش کی۔ اس فاول کے نتیجے میں گول پوسٹ سے تقریبا 35 گز کے فاصلے پرہی یونائیٹڈ کو فری کک ملی۔ دنیائے فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونالڈو نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فری کک پر گول کر دیا۔ یوں کھیل کے پہلے گیارہ منٹوں میں ہی یونائیٹڈ کو آرسنل پر دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

Champions League Arsenal London Manchester United
مانچسٹر کی ٹیم پورپی چیمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئیتصویر: AP

کھیل کے اکسٹھویں منٹ میں رونالڈو نے انفرادی طور پر دوسرا جبکہ یونائیٹڈ کے لئے تیسرا گول اسکور کیا۔

تہترویں منٹ میں یونائیٹڈ کے کھلاڑی Darren Fletcher کے ایک سنگین فاول کے نتیجے میں انہیں سرخ کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر نکال دیا گیا اور ساتھ ہی ریفری نے آرسنل کو پینلٹی اسٹروک بھی دے دیا۔ آرسنل کے کھلاڑی Robin Van Persie نے اس پینلٹی اسٹروک سے فائد اٹھایا اور آرسنل کے لئے پہلا گول اسکور کیا۔

تمام کھیل میں مجموعی طور پر یونائیٹڈ کا پلا بھاری رہا۔ ابھی تک یورپی فٹ بال چیمپئیز لیگ میں کوئی بھی ٹیم مسلسل دو مرتبہ اس کپ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے تاہم اس بار مانچسٹر یونائیٹڈ کا عمدہ کھیل اس بات کی نشادہی کر رہا ہے کہ وہ دو مرتبہ مسلسل اس کپ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

لیگ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں بدھ کے روز بارسلونا اور چیلسی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ جو بھی ٹیم اس دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرے گی مانچسٹریونائیٹیڈ کے ساتھ فائنل میں مد مقابل ہو گی۔