1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ، جرمنی اور اٹلی ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

عاطف بلوچ2 جولائی 2016

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ہفتے کی شب جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ جمعے کی رات دوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز کی ٹیم نے بیلجیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/1JHuO
UEFA EURO 2016 - Achtelfinale | Deutschland vs. Slowakei Müller und Löw
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Dedert

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لؤو نے کہا ہے کہ وہ اٹلی کے خلاف اس اہم ناک آؤٹ میچ میں اپنی حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔

اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم اس اہم یورپی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی، جو بعد ازاں چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم کے مد مقابل آئے گی۔

چوتھا کوارٹر فائنل اتوار کی رات میزبان ملک فرانس اور آئس لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

جرمن فٹ بال ٹیم نے حال ہی میں اٹلی کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یوں ناقدین کے مطابق جرمن ٹیم کا حوصلہ بلند ہے لیکن ساتھ ہی یہ امر بھی اہم ہے کہ ورلڈ کپ یا یورو کپ کے کسی بھی میچ میں ابھی تک جرمن ٹیم اٹلی کو شکست نہیں دے سکی۔

جرمن کوچ لؤو نے جمعے کے دن فرانسیسی شہر بوردو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم پراعتماد ہیں۔ لیکن یہ میچ آسان نہیں ہو گا۔ اٹلی کی قومی فٹ بال ٹیم کا نہ صرف دفاع مضبوط ہے بلکہ اس کی حملہ کرنے کی صلاحیت بھی بہت اچھی ہے۔‘‘

Fußball UEFA EURO 2012 Italien - Deutschland Niederlage Joachim Löw
جرمن کوچ یوآخم لؤو نے کہا ہے کہ وہ اٹلی کے خلاف اس اہم ناک آؤٹ میچ میں اپنی حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گےتصویر: picture-alliance/dpa/B. Zborowski
Fußball Arsenal vs. Liverpool Mesut Oezil
جرمن کھلاڑی اوزل کے بقول ان کی ٹیم جیت کے لیے پرامید ہےتصویر: picture alliance/AP/Bogdan Maran
UEFA EURO 2016 Training Deutsches Team in Evian-Les Bains Manuel Neuer
جرمن گول کیپر نائیر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

لؤو نے مزید کہا، ’’اگرچہ ہم نے (مارچ میں) دوستانہ میچ میں اٹلی کو شکست دے دی تھی لیکن جب اٹلی کی ٹیم کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلتی ہے تو وہ بہت خطرناک ہو جاتی ہے۔‘‘

لؤو نے کہا کہ انہوں نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے، ’’ہم نے اطالوی ٹیم کا تجزیہ کرنے کی خاطر کافی زیادہ وقت صرف کیا ہے۔ ہم نے اٹلی کے مختلف میچ دیکھے ہیں اور اہم نکات نوٹ کر لیے ہیں۔‘‘

یورو کپ کی تاریخ میں اٹلی اور جرمنی کی ٹیمیں مجموعی طور پر تین مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے دو میچ برابر رہے جبکہ ایک میں اٹلی نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی تھی۔

اسی طرح عالمی کپ مقابلوں میں یہ دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ مدمقابل آئیں، جن میں سے دو میچ برابر رہے جبکہ تین مرتبہ اٹلی فاتح رہا۔

ویلز کی شاندار کامیابی

یکم جولائی جمعے کی رات ویلز کی قومی فٹ بال ٹیم نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیم کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ اب بدھ چھ جولائی کو پہلے سیمی فائنل میں ویلز اور پرتگال کے مابین میچ ہو گا۔

Frankreich Euro 2016 Wales gegen Belgien Tor Jubel
یلجیم کے اسٹرائیکر نینگولا کا گول بے کار گیاتصویر: Reuters/P. Rossignol
Frankreich Euro 2016 Wales gegen Belgien Tor Jubel
ویلز کے کپتان ایشلے ولیمز پہلے گول کر کے خوشی مناتے ہوئےتصویر: Reuters/P. Rossignol
UEFA EURO 2016 Fußball EM Qualifikation Wales - Belgien
ویلز کے اسٹار کھلاڑی گیرتھ بیل ایکشن میںتصویر: picture-alliance/Back Page Images/K. McManus

فرانسیسی شہر لِیل میں کھیلے گئے اس میچ میں بیلجیم کے اسٹرائیکر نینگولا نے تیرہویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلوا دی تھی۔ تاہم اکتیسویں منٹ میں ویلز کے کپتان ایشلے ولیمز نے گول کر کے یہ برتری ختم کر دی۔

دوسرے ہاف میں ویلز کی ٹیم زیادہ منظم نظر آئی۔ بعد ازاں ویلش کھلاڑی ہال روبسن کانو نے 55 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی جبکہ 86 ویں منٹ میں سام ووکس نے تیسرا گول کر کے ویلز کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

پہلی مرتبہ یورو کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ویلز کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ناقدین کے مطابق سیمی فائنل میں پرتگال کی ٹیم کے ساتھ ویلز کا مقابلہ انتہائی جاندار ہو گا۔

اس سیمی فائنل میچ کی ایک اہم بات یہ بھی ہو گی کہ ریئل میڈرڈ کے دو بڑے ستارے یعنی کرسٹیانو رونالڈو اور گیرتھ بیل آمنے سامنے ہوں گے۔ رونالڈو پرتگالی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ بیل ویلز کی ٹیم کی جان ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید