1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو فٹ بال چمپیئین شپ کا فائنل:جرمنی بمقابلہ سپین

28 جون 2008

دونوں ٹیمیں کامیابی کے لئے پر عزم ہیں تاہم جرمن ٹیم کے کوچ Joachim Low کا کہنا ہے کہ جرمن کھلاڑیوں میں جیتنے کی سوچ اور خصلت انہیں ہسپانوی ٹیم پر برتری دے گی۔

https://p.dw.com/p/ESY3
جرمن شائقین فائنل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیںتصویر: AP

یورو فٹ بال چمپیئین شپ دو ہزار آٹھ کا فائنل مقابلہ اتوار کو جرمنی اور سپین کے مابین کھیلا جائے ۔ جرمنی نے آخری مرتبہ سن انیس سو چھیاوے میں یورو فٹ بال چمپیئین شپ کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سپین کی فٹ بال ٹیم سن انیس سو چوارسی کے بعد پہلی متربہ کسی بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئی ہے ۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جرمنی کی ٹیم اس وقت بہت اعلی کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن سپین کی ٹیم نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فائنل میچ میں کانٹے دار اور سخت مقابلہ ہو گا۔

ویانا میں ایک میلے کا سماں ہے جہاں جرمن اور ہسپانوی شائقین کا تانا بندھا ہوا ہے۔