1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوایس اوپن: ویلیمز اور کلائسٹرز پری کوارٹر فائنل میں

5 ستمبر 2009

امریکہ میں ٹینس کے یو ایس اوپن مقابلے جاری ہیں اور ماضی میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی دو اہم خواتین، امریکہ کی وینس ویلیمز اور بیلجیئم کی کِم کلائسٹرز ان مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

https://p.dw.com/p/JT3B
بیلجیئم کی کِم کلائسٹرزتصویر: AP
Wimbledon 2008 Venus Williams
امریکہ کی وینس ویلیمزتصویر: AP

امکان ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے کی بڑی حریف رہنے والی یہ دونوں خواتین طویل عرصے بعد اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر ایک دوسرے کے مد مقابل آ سکتی ہیں۔

26 سالہ کلائسٹرز گزشتہ برس کے اوائل میں اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس مقابلوں میں واپس لوٹی ہیں جبکہ 29 سالہ وینس ویلیمز مسلسل کئی برسوں سے کھیل رہی ہیں۔

وینس اور کِم کی ٹینس کورٹ پر رقابت کا آغاز 2001 میں یو ایس اوپن کے دوران ہوا تھا، اور ان دونوں کے مابین آخری مقابلہ بھی اسی امریکی ٹورنامنٹ کا ایک میچ تھا جو چار سال قبل کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ کِم کلائسٹرز نے جیتا تھا اور اسی سال وہ یو ایس اوپن کا خواتین کا فائنل جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

وینس اور کِم کے مابین آج تک مختلف ٹورنامنٹس کے دوران دس مقابلے ہو چکے ہیں جن میں برتری 29 سالہ وینس کو حاصل ہے جو چھ مرتبہ کِل کلائسٹرز کو ہرا چکی ہے۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل