1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیڈن کا بیٹ اور کمبلے کی بال

26 دسمبر 2007

آسٹریلیا اور بھارت کے کے مابین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYMS

ملبورن میں جاری سیریز آسٹریلیا اور بھارت کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 373 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔آسٹریلوی کپتان رکی پانٹنگ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔افتتاحی بیٹسمینوں‘ PHIL JAQUES اور MATHEW HAYDEN نے ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا۔خاص طور سے میتھو ہیڈن نے بہترین بیٹنگ کی۔ ہیڈن نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کر لی۔ وہ 124 انفرادی اسکور پر ظہیر خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 135 پر گری جب جیکوئس کو دھونی نے انیل کمبلے کی گیند پر اسٹمپٹ آوٹ کر دیا ۔ وہ 66 رنز اسکور کرسکے۔ تاہم اچھے آغاز کے باوجود‘ آسٹریلیا کی اننگز درمیان میں لڑکھڑائی۔مڈل آرڈر کولیپس کی وجہ سے دیگر تمام آسٹریلوی بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کپتان رکی پونٹنگ صرف چار رنز بنا سکے ۔
بھارت کی جانب سے کپتان انیل کمبلے نے 84 رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ میڈیم پیسر ظہیر خان نے 93 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔