1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیملٹن ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط

خبر رساں ادارے20 مارچ 2009

ہیملٹن ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور اب اس کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/HGO0
سچن تندولکر نے ٹیسٹ میچوں میں بیالیسویں سنچری بنائیتصویر: AP

کھیل کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر محض 75 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کو ابھی بھی 166رنز کی واضح سبقت حاصل ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے مایہء ناز بیٹسمین سچن تندولکر کی شاندار سنچری کی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ٹیسٹ میچوں میں سچن تندولکر کی یہ بیالیسویں سنچری تھی۔

Gautam Gambhir Cricket
ہیملٹن ٹیسٹ میچ میں گوتم گمبھیر نے بھی نصف سنچری اسکور کیتصویر: AP

بھارت نے نیوزی لینڈ کے 279 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 520 رنز اسکور کئے۔ بھارت کی طرف سے سچن تندولکر نے 160، گوتم گمبھیر نے 72، راہل ڈراوڈ نے 66، ظہیر خان نے 51، اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے 47 رنز بنائے۔

Ishant Sharma
ایشانت شرما نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیںتصویر: AP

اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی طرف سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنائی گئی اور بولنگ میں تینوں میڈیم فاسٹ بولرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگز میں ایشانت شرما نے چار، اور ظہیر خان اور مناف پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔