1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہنگری گراں پری فارمولا ون کار ریس : لوئیس ہیملٹن کی جیت

26 جولائی 2009

میکلارن کے لوئس ہیلمٹن نے ہنگری فارمولا ون گراں پری چمپیئن شپ جیت لی ہے۔ فراری کے Kimi Raikkonen دوسرے جبکہ ریڈ بل کے مارک ویبر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/IxgA
لوئس ہیلمٹن کی اس سیزن میں یہ پہلی کامیابی ہےتصویر: AP

ہفتے کے دن اس ریس کے فری پریکٹس سیشن کے دوران فلپ ماسا کے ایکسیڈنٹ کے بعد اس ریس کی تقریب کچھ پھیکی پڑ گئی ہے۔ فراری کے ڈرائیور فلپ ماسا کےایکسیڈنٹ کے بعداس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ یہ تحقیقات انٹر نیشنل موٹرنگ فیڈریشن ایف آئی اے اور براون جی پی کی ٹیم مشترکہ طورپر کریں گی۔ ان تحقیقات کا مقصد موٹر ریسنگ کے دوران ممکنہ حادثات کی تدابیر اور موجودہ سیفٹی کےانتظامات کی جانچ پڑتال ہو گا۔ اس بات کا اعلان اس وقت کیا گیا جب بدا پیسٹ کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج اٹھائیس سالہ ماسا کے ڈاکٹروں نے کہا کہ برازیلی ڈرائیور، کھوپڑی میں ہونے والے فریکچر کی سرجری کے بعد اڑتالیس گھنٹے بے حوشی کی حالت میں رہیں گے۔

Formel 1 2009 GP China Felipe Massa
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ماسا بظاہر بہتر ہیں لیکن ابھی تک خطرہ ٹلا نہیں ہےتصویر: picture-alliance / Andreas Beil

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ماسا بظاہر بہتر ہیں لیکن ابھی تک خطرہ ٹلا نہیں ہے اور وہ نہیں جانتے کے آگے کیا ہو گا۔ ماسا ہفتہ کے روز فری پریکٹس سیشن کے دوران کار ایکسڈینٹ کا شکار ہوئے اور انہیں کھوپڑی ، دماغ اور آنکھوں پر چوٹیں آئیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا ایک سپرنگ 275 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ان کی بائیں آنکھ کے زرا اوپر ان کی کنپٹی پر آن لگا۔

اس دوران وہ گاڑی کا کنٹرول نہ سنبھال سکے اور ان کی ٹکر ہو گئی۔ ماسا کے والد، والدہ اور ان کی حامہ اہلیہ برازیل سے ہنگری کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ ابھی چھ روز قبل ہی انگلش فارمولا ٹو گراں پری ریس کے دوران اٹھارہ سالہ برطانوی ڈرائیوڑ Henry Surtees حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔

ادارت: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس