1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

' ہمارا پاکستان‘ کہنے پر میکا سنگھ مشکل میں پڑ گئے

صائمہ حیدر
4 اگست 2017

بھارتی راک اسٹار میکا سنگھ کا امریکی ریاست ہیوسٹن میں رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو ہونے والا کانسرٹ تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو اعتراض ہے کہ میکا نے ’ہمارا پاکستان‘ کے الفاظ کیوں استعمال کیے۔

https://p.dw.com/p/2hh3K
Indischer Sänger -  Mika Singh
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Walton

بھارتی پاپ گلوکار میکا سنگھ کو امریکا میں ہونے والے ایک  کانسرٹ کی پروموشن کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو میں ’ہمارا پاکستان‘ کے الفاظ کہنے کے حوالے سے نہ صرف شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اُنہیں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انتہا پسند سیاسی جماعت مہاراشٹر نرمان سینا یا ’ ایم این ایس‘  کے سربراہ، امیا کھوپکر نے سنگھ کو ’ہمارا پاکستان‘ نامی کانسرٹ ہال میں پرفارم کرنے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب میکا کبھی مہاراشٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گے۔

میکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا،’’ ہائے ہیوسٹن میں آ رہا ہوں آپ سب کے ساتھ آزادی کا دن منانے۔ سب جانتے ہیں کہ پندرہ اگست کو ہمارا ہندوستان آزاد ہوا تھا اور چودہ اگست کو ہمارا پاکستان آزاد ہوا تھا۔ تو ہندوستان اور پاکستان کے لیے ایک اسپیشل شو لے کر آ رہا ہوں میں بارہ اگست کو۔۔‘‘

میکا سنگھ کے ’ہمارا پاکستان‘ کہنے پر بھارتی عوام نے ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں تنقید اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ یہ تنقید زیادہ اس لیے بھی زور پکڑ رہی ہے کہ سنگھ جس کانسرٹ ہال میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں اس کا نام ہی ’ہمارا پاکستان‘ ہے۔

 یاد رہے کہ ستمبر کی اٹھارہ تاریخ کو بھارت کی اُڑی فوجی چھاؤنی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کے ردّ عمل کے طور پر انتہا پسند سیاسی جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا’ ایم این ایس‘ نے پاکستانی فنکاروں کو بھی اڑتالیس گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اور اس فلم کی بھارت میں نمائش میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔

اس تنازعے کے بڑھنے کے سبب میکا سنگھ نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیج پر یہ پیغام لکھا۔

سوشل میڈیا پر جہاں بھارتی نژاد امریکیوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ سنگھ کو یہ کانسرٹ منسوخ کر دینا چاہیے تو دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی اس بات پر خوش ہیں کہ میکا سنگھ پاکستان کا یومِ آزادی منانے آ رہے ہیں۔