1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہزاروں ہیکرز ایک چھت تلے جمع

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
27 دسمبر 2017

’کچھ کر گزرو‘ کے عوان سے جاری یہ کنوینشن Chaos Computer Club کی جانب سے معنقد کیا گیا ہے، جو چار دن تک جاری رہے گا۔

https://p.dw.com/p/2pyof
Symbolbild Cyberkriminalität
تصویر: Reuters/K. Pempel

امید کی جا رہی ہے کہ ان چار دنوں میں انٹرنيٹ پر سکیورٹی سے متعلق کمزوریوں، ہیکرز کے حملوں، ڈیٹا کی حفاظت اور مصنوعی ذہانت جیسے مضوعات زیر غور آئیں گے۔

ہیکرز نے جنوبی کوریائی اور امریکی جنگی منصوبے چُرا لیے

ہیکرز ’ خاموش حملہ آور‘

اس سالانہ کنوینشن میں صرف انفارمیشن ٹیکنالجی کی سکیورٹی جسے موضوعات ہی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی مباحثے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کنوینشن کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس برس Chaos Communication Congress کے چونتیسویں کنویینشن کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ چار روز تک جاری رہنے والے اس کنوینشن میں تقریبا 15000 افراد حصہ لیں گے۔