1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہالینڈ نے جیت لی

31 جولائی 2006

اسپین میں تیراسا کے مقام پر کھیلا جانے والا چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ہالینڈ نے جیت لیا ہے، جس نے اتوار 30 جولائی کو منعقدہ فائنل میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/DYNs
تصویر: AP

اِس چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہالینڈ جرمنی اور آسٹریلیا ہی کی طرح آٹھویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

تیسری پوزیشن کے لئے مقابلہ میزبان اسپین کی ٹیم نے جیت لیا، جس نے آسٹریلیا کو پنلٹی سٹروکس میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔ معمول کے وقت اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ برابر رہا تھا۔

تمام ٹیموں کے لئے یہ ٹورنامنٹ اِس لحاظ سے ایک اہم آزمائش کی حیثیت رکھتا تھا کہ عنقریب چَھ سے لے کر سترہ ستمبر تک ہاکی کا ورلڈ کپ جرمن شہر Mönchengladbach میں کھیلا جانے والا ہے۔