1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز

6 ستمبر 2006

آج سے جرمن شہر Mönchengladbach میں ہاکی کا ورلڈ کپ شروع ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں میزبان جرمنی نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یہ تیسرا گول کھیل ختم ہونے سے صرف 73 سیکنڈ پہلے جرمن کھلاڑی کرسٹوفر سیلر نے کیا۔ افتتاحی میچ کو دیکھنے کے لئے نو تعمیر شُدہ ہاکی پارک اسٹیڈیم میں ساڑھے آٹھ ہزار تماشائی موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/DYNh
تصویر: AP

میونخ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی Zeller نے مجموعی طور پر دو گول کئے (29 ویں اور 69 ویں منٹ میں)۔ ریکارڈ مرتبہ اولمپک چیمپئن رہنے والے ملک بھارت کی جانب سے دونوں گول شویندرا سنگھ نے 54 ویں اور 64 ویں منٹ میں کئے۔ جرمنی کی طرف سے ایک اور گول 59 ویں منٹ میں اولیور ہینچل نے کیا۔

آج بدھ کے روز دیگر میچوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہے ہیں: ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا اور ہالینڈ۔ پاکستان کل جمعرات کے روز اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ کل کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور اسپین کی ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

اِس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں: جرمنی، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، اسپین، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، ہالینڈ اور انگلینڈ۔