1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ : پیر 11 ستمبر کے میچ

11 ستمبر 2006

پیر 11 ستمبر کو جرمن شہرMönchengladbach میں جاری عالمی ہاکی کپ کے ایک میچ میں جنوبی کوریا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اِس طرح گروپ بی میں جنوبی کوریا ایک بار پھر پوائنٹس کے اعتبار سے سرِ فہرست آ گیا ہے۔ گروپ اے میں بدستور اسپین سرِ فہرست ہے، جس نے آج نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/DYNf
بھارتی کھلاڑی شویندر سنگھ جنوبی کوریا کے خلاف بھارت کی طرف سے واحد گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
بھارتی کھلاڑی شویندر سنگھ جنوبی کوریا کے خلاف بھارت کی طرف سے واحد گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/ dpa

آج ہی پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ برابر رہا لیکن دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ارجنٹائن نے ایک گول کی برتری حاصل کر لی، جو اُسے آخر تک حاصل رہی اور یوں ارجنٹائن یہ میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت گیا۔